?️
اسلام آباد(سچ خبریں) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پروگرام کے تحت حکومت نے تمام ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریئل اسٹیٹ ڈیلرز کو رجسٹرڈ کر کے ان کو صارفین کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کے بعد ان کے کلائنٹس اور جائیداد کے لین دین کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 20،000 سے زائد ریئل اسٹیٹ بروکرز، جو ٹیکس فائلر ہیں اور اب انہیں غیر مالیاتی کاروبار اور پیشہ (ڈی این ایف بی پی) قرار دے دیا گیا ہے، کو بھی چار صفحات پر مشتمل ایک سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں 86 سوالات ہیں جن کو 7 دن کے اندر اندر آن لائن جمع کروانا ہے۔
پراپرٹی ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹسز میں کہا گیا کہ ‘تعمیل یا جزوی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے گا’۔
یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم کا تعمیراتی پیکیج اور متعلقہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون تک برقرار ہے جس کے تحت حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے آمدنی کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔
ایس آر او 924 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف اے ٹی ایف کی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے انسداد مالی اعانت (اے ایم ایل / سی ایف ٹی) کے پروگرام کے تحت مختلف پیشہ ور اداروں کو بطور ڈی این ایف بی پی نامزد کیا ہے۔
بروکرز کو اب کلائنٹس سے تعلقات اور سروسز کی تفصیلات فراہم کرنے اور ہائی رسک کلائنٹس، مقامی اور غیر ملکی سیاسی شخصیات اور مالدار افراد کے ٹرانزیکشنز کی اطلاع دینے کی ضرورت ہے۔
انہیں یہ بھی اطلاع دینی ہوگی کہ اگر ان کے کلائنٹس سے ان کی بالمشافہ گفتگو ہوئی یا دیگر ذرائع سے بات چیت ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بروکرز کو کلائنٹس کی شناخت کرنے اور ‘ہائی رسک والے ممالک یا علاقوں یا خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے سرحدی علاقوں’ سے متعلق لین دین کی اطلاع دینے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اب ‘ایف اے ٹی ایف’ کی بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، حماد اظہر
ریئل اسٹیٹ انڈسٹری سے متعلق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی علاقائی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر احسن ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بروکرز کے لیے سب سے بڑا چیلنج اس کی تعمیل میں مشکلات ہے، محدود تعلیم کی وجہ سے ان میں سے اکثریت سوالوں کو نہیں سمجھ سکتی اس کا جواب دینا تو دور کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘دوسری بات یہ ہے کہ ہم پراپرٹی ڈیلر ہیں نہ کہ جاسوس یا تکنیکی صلاحیت کے تفتیش کار اور جب ایک بار وہ کلائنٹس سے ایسے سوالات کریں گے تو ان کے کلائنٹس وہاں سے چلے جائیں گے کیونکہ ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد ریل اسٹیٹ ڈیلر موجود ہیں’۔


مشہور خبریں۔
عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا: گورنرپنجاب
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پنجاب گورنر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اتحادیوں
فروری
ایرانی حملے نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک عراقی شخصیت نے کہا کہ صرف ہوائی سفر کے
اپریل
سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے
ستمبر
امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کو اسلحہ دینے کا اعلان کردیا
?️ 18 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد
مئی
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 9 مئی 2026 سچ خبریں:حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
مئی
جب تک امریکہ اسرائیل کی مدد کرتا رہے گا تباہی جاری رہے گی:امریکی رکن کانگریس
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن راشدہ طلیب نے صیہونی حکومت
فروری
نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر
جون
ترکی سے مغربی سفیروں کی بے دخلی نے اردگان کو مشکل میں ڈالا
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: اردگان کے اقدام 10 ممالک کے سفیروں کو آنکارا سے
اکتوبر