ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے 32 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

?️

پشاور: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 32 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔

اے ڈی بی کے ریزیڈنٹ مشن نےاعلان کیا کہ ’خیبر پختونخوا رورل روڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ‘ صوبے میں تقریباً 900 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا جو سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں اور ان کی حالت خراب ہے۔

اس میں کلیدی راستوں کا احاطہ کیا گیا جو دور دراز کی کمیونٹیز کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور بازاروں سے جوڑتی ہیں، اس منصوبے میں موسمیاتی ریزیلیئنٹ ڈیزائن، سڑک کی حفاظت میں اضافہ، اور پائیدار دیکھ بھال کے طریقوں کو شامل کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی ژوکوف نے کہا کہ سڑک ٹرانسپورٹ عوام کے لیے لائف لائن اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جز ہے، بنیادی ڈھانچے کا یہ اہم منصوبہ سفر کے وقت کو کم کرے گا، نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مارکٹس اور خدمات تک بہتر رسائی فراہم کر کے ہم مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنا رہے ہیں اور پاکستان کے سب سے کم سہولیات والے خطوں میں سے ایک میں جامع اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ منصوبہ حکومت کو طویل مدتی ٹارگٹ انٹروینشنز کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرے گا جس سے صوبے کے روڈ نیٹ ورک کی پائیداری میں اضافہ ہوگا۔

اے ڈی بی کے سینئر ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ سیونگھون کم نے کہا کہ اے ڈی بی حکومت کی مدد کرے گا تاکہ وہ صوبے بھر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ترجیحی سڑکوں کی نشاندہی کرنے کے لیے سیلاب کی نوعیت پر ایک جامع مطالعہ کریں، ہم دو سیاحتی سڑکوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے رعایتی معاہدوں کی تیاری میں حکومت کی مدد کریں گے، جو سڑکوں کے نیٹ ورک کی پائیداری میں معاون ثابت ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اے ڈی بی کا بانی رکن ہے، 1966 سے اے ڈی بی نے پاکستان میں جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے، توانائی اور خوراک کی حفاظت، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، اور سماجی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے قرضوں، گرانٹس اور فنانسنگ کی دیگر اقسام میں 52 ارب ڈالر سے زیادہ کا عہد کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سوڈانی ریپڈ ایکشن فورسز جنگ بندی کے لیے تیار

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کی ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے اعلان کیا

کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعہ کی صبح ایک پریس

پاکستان کی ازبکستان کو اہم پیش کش

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ

حماس کے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے صہیونی حکومت کی میزائیل ٹیکنالوجی کے خالق ہلاک ہوگئے

?️ 7 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں)  حماس کے راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے

آئی ایف سی کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن جو ورلڈ بینک گروپ کا

اسرائیل کا نیا ڈراؤنا خواب

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ  کے مطابق گزشتہ رات سلفیٹ

سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان

امریکی خارجہ پالیسی پر ملکی بحرانوں کا بھاری سایہ

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے بعد یوکرین کے ساتھ امریکہ کے وعدوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے