🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘فراش ٹاؤن میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے اور 2 ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ ہے اور بدقسمتی سے ایسے قرضے لے لیے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے کرتارپور ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا تھا، امید ہے فراش ٹاؤن کے فلیٹ بھی وقت پر مکمل ہوں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی تاہم اب قرضوں کے لیے بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہو رہی ہیں لیکن بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں’۔
عمران خان نے کہا کہ ‘ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا لیکن آسان قرضوں کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اس لیے کچی آبادی بن جاتی ہے، میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ملک پر قرضہ چڑھا ہوا ہے، ہمارے وزیروں کو بھی نہیں پتہ کہ کیوں ڈھائی سال ہم نے تنگی میں گزارے ہیں، ہر سال قرضوں کی اقساط بڑھتی جاتی ہیں، بدقسمتی سے ایسے قرضے لے لیے ہیں جن سے مزید قرضے چڑھ رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ملک کی دولت میں اضافہ ہو تاکہ قرضوں کی اقساط واپس کر سکیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ ماہ ایف بی آر نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، جیسے جیسے ہماری ہاؤسنگ اور تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھتی جائیں گی ہماری دولت اور ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا اور ہماری سکت ہوجائے گی کہ قرضوں کا بوجھ اتار سکیں’۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘مسلم لیگ (ن) نے ڈھائی سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا تھا، ہم نے اپنے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا، یہ 15 ہزار ارب روپے اگر ہم اپنے انفرااسٹرکچر پر لگا دیتے تو ملک تبدیل ہو جاتا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘لاہور کے راوی منصوبے اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے اربوں کھربوں کی دولت آئے گی، حکومت سندھ کے ساتھ بنڈل آئی لینڈ پر بات کر رہے ہیں، بنڈل آئی لینڈ پر باہر سے پیسہ آئے گا، دو ڈیم بنا رہے ہیں جن سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور سستی بجلی پیدا ہوگی، ایم ایل ون سے کراچی اور لاہور کے درمیان سفر 8 گھنٹے ہوجائے گا جبکہ وسطی ایشیا تک ٹرین چلنے سے بھی ہماری دولت میں اضافہ ہوگا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت ٹیکسٹائل صنعت اپنی پوری صلاحیت سے چل رہی ہے، کوشش ہے کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بھی اٹھائیں تاکہ یہاں سے بھی دولت میں اضافہ ہو اور لوگوں کو روزگار ملے’۔
مشہور خبریں۔
پاک-ایران کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی
🗓️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان-ایران کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود استعمال
جنوری
رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کا اظہار افسوس
🗓️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال
فروری
کرپشن الزامات میں گرفتار شعیب شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
🗓️ 10 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آٓٓباد نے شعیب
مارچ
امریکی صدر جو بائیڈن کا چینی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، چین نے شدید دھمکی دے دی
🗓️ 5 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی کمپنیوں کے خلاف
جون
لبنان کشیدگی کے بارے میں پوپ فرانسس کا بیان
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے لبنان میں کشیدگی کے بڑھنے
ستمبر
2 ججز بینچ سے علیحدہ، 7 رکنی بینچ نے سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا
🗓️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
القاعدہ،داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں مراکزقائم کرسکتی ہیں
🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیرملکی سفارت خانوں کے پریس
نومبر
شکارپور: عدالت نے علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
🗓️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی
اپریل