🗓️
تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی تہران کی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ان خیالات کا اظہار تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو سے ملاقات کے دوران کیا، اس دوران پاکستانی سفیر نے ایران کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔
اس موقع پرابراہیم رئیسی نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی اور اچھے ہمسائیگی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہمیں پاکستان کے ساتھ بدامنی پھیلانے کے بجائے امن کو فروغ دینا ہوگا، کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
اس موقع پر ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان تہران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے نئے باب کے آغاز کیلئے تیار ہے، پاکستان دشمنوں کو مشترکہ سرحد سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔
ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سراوان میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے کی متعلقہ حکام کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں، حکومت پاکستان اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، دشمنوں کو ایران اور پاکستان برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا، نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کیا، تمام پاکستانیوں کو بلوچستان کے شمالی علاقوں سے ملحقہ سرحد پار سروان میں قتل کیا گیا اور واقعہ گزشتہ شب ایران کے سرحدی علاقے سیرکان میں پیش آیا، واقعے میں جاں بحق دو افراد کی شناخت عثمان اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جب کہ مارے گئے دیگر 7 افرد کی شناخت ا کے بارے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں:وزیر اعظم
🗓️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقابلہ
مارچ
صیہونی حکام کو اپنے فوجیوں کی کتنی فکر ہے؟ حماس نے پول کھول دی
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: القسام فورسز نے غزہ میں 10 سال پہلے پکڑے گئے
جنوری
صیہونی حکام کی بوکھلاہٹ
🗓️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے ایک تقریر میں اعتراف
مئی
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
جنوری
صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آل پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن (اے پی
مارچ
یہاں انسانوں سے زیادہ ہتھیار ہیں!
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں معاشرے میں آزادی کے بہانے ہتھیاروں کی آزادی ان
دسمبر
مغربی پٹی میں فلسطینیوں کا ہائی الرٹ
🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں "آزادی ٹنل” قیدیوں
ستمبر
عاصم اظہر نےڈراما ’صنفِ آہن’ میں اداکاری کی تصدیق کر دی
🗓️ 12 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و
اکتوبر