?️
لاہور: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر پنجاب میں کسٹمز انفورسمنٹ ونگ نے ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی انٹیلی جنس رپورٹس پر ملتان اور سرگودھا کے 59 کسٹمز اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت پاک-ایران سرحد پر اسمگلنگ کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کو اجاگر کرتی ہے۔
ایف بی آر کے ریونیو ڈویژن کی جانب سے پنجاب میں کسٹمز انفورسمنٹ کے چیف کلکٹر کو 2 ستمبر 2024 کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تفتان بارڈر اور پنجاب جانے والے راستے پر تعینات ملتان اور سرگودھا کے کسٹم حکام مبینہ طور پر تیل کی اسمگلنگ میں مدد کر رہے ہیں۔
اس اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے، جو ایف بی آر کے خط میں تحقیقات کے لیے شامل کی گئی ہے۔
سیکریٹری (انفورسمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن) فیضان بدر کا دستخط شدہ خط ڈان اخبار کے پاس دستیاب ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کرائی جائے اور اس کے نتائج کو بھی 20 ستمبر 2024 تک ایف بی آر کے ساتھ شیئر کیا جائے۔
خط میں کسٹم آپریشنز کی شفافیت کے بارے میں سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ہے، یہ خط پاک ایران سرحد پر اسمگلنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو طویل عرصے سے غیر قانونی سرگرمیوں کا گڑھ رہا ہے۔
ایف بی آر کے اس قدم سے نہ صرف ادارے میں ہونے والی کرپشن پر قابو ممکن ہوگا بلکہ احتساب کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
ملتان کے کلکٹر (انفورسمنٹ) سید عمران سجاد بخاری نے ڈان اخبار سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن انکوائری مکمل ہونے سے قبل انہوں نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے میں مزید ایک یا دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیف القدس کی جنگ فلسطینی عوام کی تاریخ میں ایک اہم موڑ تھی:جہاد اسلامی
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے ایک سینئر
دسمبر
مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے
جون
ایرانی وزیر خارجہ لبنان میں، پیغامات اور نتائج
?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دو پاور پلانٹس
اکتوبر
جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں
فروری
امریکہ میں آزادی اظہار کے تحفظ میں کمی؛ وجہ؟
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کے اس جج نے اوہائیو کے فرانسسکن کیتھولک
مئی
امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب
اکتوبر
بائیڈن کا نیا مسئلہ؛ سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش کر رہا ہے
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سعودی
ستمبر
خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ: تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
?️ 11 اپریل 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک
اپریل