?️
سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا ہےاور اس کی کچھ تصاویر شائع کرنے کے بعد دھمکی دی ہے کہ اگر یہ ایسوسی ایشن رقم ادا نہیں کرتی ہے تو اس کی مزید تصاویر منظر عام پر لائی جائیں گی۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’گریف‘ نامی ہیکر گروپ نے امریکن نیشنل ویپنز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کر کے ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کی تصاویر شائع کر دیں اور دھمکی دی کہ کچھ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کی مزید تصاویر اور فائلیں شائع کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکن نیشنل ویپنز ایسوسی ایشن کئی سالوں سے امریکہ میں آتشیں اسلحے کی آزادی کی وکالت کر رہی ہے،نیشنل ویپنز ایسوسی ایشن نے اپنی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا ذکر کیے بغیر ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ ای-سکیورٹی کے مسائل پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی اور یہ کہ ایسوسی ایشن اراکین کے بارے میں معلومات کے تحفظ کے لیے غیر معمولی اقدامات کرے گی۔
یادرہے کہ امریکہ نے حالیہ مہینوں میں کئی سائبر حملوں کا سامنا کیا ہے، پہلاحملہ جس میں ہیکرز اپ ڈیٹ سولر ونڈوز سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے کئی سرکاری ایجنسیوں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس میں داخل ہوگئے تھے، دوسرا حملہ مائیکروسافٹ میل سرورز کی ایک بڑی تعداد کی ہکنگ تھی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ ایران سمیت دیگر ممالک پر سائبر حملوں کے بانیوں میں سے ایک رہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ انحصار کی وجہ سےاسے خود ان حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے، 2011 میں وائٹ ہاؤس نے امریکی قومی حکمت عملی پر ایک دستاویز جاری کی جس میں سائبر حملوں کے جواب میں فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت دی گئی۔


مشہور خبریں۔
عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ملک میں تبدیلی ضروری ہے
?️ 22 نومبر 2021لودھراں (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا
نومبر
200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک، 23 جوان شہید، 29 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر
?️ 12 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اکتوبر
ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ سعد رفیق
?️ 30 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما
مئی
صہیونی درندے ہیں،اپنے جرائم کی قیمت ادا کریں گے؛ ترکی کے صدر
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے صہیونی حکومت پر شدید
جون
غزہ کے بچوں کو منجمد کرنے کے سانحہ کا سلسلہ جاری
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سردی کی وجہ سے غزہ کے
دسمبر
اسرائیل کی جانب سے اسلووینیا کے راستے یوکرین کو ہتھیار فراہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: Yediot Aharonot نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ
ستمبر
ایرانی خواتین کا حجاب کے حق کے لیے لڑنے والی ہندوستانی طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی خواتین نےبا حجاب ہندوستانی خواتین کو ہراساں کیے جانے
فروری
امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایسوسی
جنوری