?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ضمیر حیدر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی بھی تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اپریل کے مہینے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل میں دونوں وزرائے اعلیٰ کی تبیلی ہوجائے گی لیکن کچھ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ وزارئے اعلیٰ کو تبدیل کیے جانے کا فیصلہ تو ہوچکا ہے لیکن شاید انہیں بجٹ کے بعد تبدیل کیا جائے گا ، تاہم زیادہ تر ذرائع کا یہی خیال ہے کہ عثمان بزدار اور محمود خان کو اپریل میں ہی یہ تبدیل کردیا جائے گا۔
دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اپنا وزیراعلی لانے پر حمایت کی پیشکش کردی ، پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے ، مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی ٰکا اعلان کرے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی ، اس مقصد کے لیے حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں ، پی ٹی آئی کے اپنے 30 ممبران بھی سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی کیوں نہیں لاتے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ، صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے رابطہ کر کے بات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا امریکی انسانی ہمدردی کی امداد پر بھی سوالیہ نشان
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت پر الزام لگایا
جولائی
ہمیں واضح پیغام دیا گیا پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں، وزیراعظم
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
جنوری
یمنی حملوں کے بعد اسرائیلی تعمیراتی شعبے میں بحران
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، صہیونی ریاست کے معاشی اخبار
جولائی
چین کی تائیوانی علیحدگی پسندوں کی غیر ملکی طاقتوں سے وابستگی پر تنقید
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: چین کی تائیوان امور کی دفتر کی ترجمان چن بین ہوا
دسمبر
عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر
اگست
جنگ بندی کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:20 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج
مارچ
بحیرہ احمر کی کارروائی میں ہمارا واحد ہدف اسرائیل ہے: یمن
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
مصر کی میزائل اور ڈرون طاقت سے صیہونی حکومت خوفزدہ
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:باخبر ذرائع نے مصری فوج کی میزائل اور ڈرون کی
فروری