?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ نہ کرے، ہم پنجاب حکومت کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف ون سائیڈڈ مہم چلائی جا رہی ہے، موجودہ وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پورے پاکستان کو آنا چاہیے، پیپلزپارٹی نے سیلاب متاثرین کیلئے اپنی کوششیں تیز کیں، چیئرمین بلاول بھٹو نے بذات خود سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کئے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے پنجاب کے ہر ضلع میں جاکر امدادی کاموں میں حصہ لیا، چیئرمین بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعظم اور وفاق سے اپیل کی، بلاول بھٹو نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انٹرنیشنل اداروں سے مدد لی جائے، جن ممالک کی وجہ سے یہ موسمیاتی تبدیلی ہو رہی ہے ان تک آواز پہنچنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے وزیراعظم نے اس سال رمضان پیکج بھی دیا، رمضان پیکج دینے کیلئے بی آئی ایس پی کا ڈیٹا ہی استعمال کیا گیا، سندھ میں سیلاب آیاتو حکومت سندھ نے 21 لاکھ گھر بنانے کی بات کی، سندھ کے ہر ضلع میں گھر بنتے نظر آ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ کہا گیا کہ کوئی خوددار شخص کیسے انٹرنیشنل کمیونٹی سے اپیل کر سکتا ہے، ہماری تمام اپیلیں وفاقی حکومت سے تھیں، حکومت پنجاب کی جانب سے مسلسل تنقید کرنا ہماری سمجھ سے باہر ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کا امریکہ کو ایک اور دھچکا دینے کے اعلان
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: چین کے ایک سینیئر انٹیلی جنس عہدیدار نے پیر کو
اکتوبر
بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اوران کے پاس ٹی وی بھی ہے۔ خواجہ آصف
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ
نومبر
آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم کا حکومتی مسودہ سامنے آگیا
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی معاملات کےحل کے لیے وفاقی آئینی عدالت
اکتوبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، بھارت میں شدید کھلبلی مچ گئی
?️ 16 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کو لے
اپریل
پاکستان کا ایران اور امریکہ سے تحمل کا مطالبہ
?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے منگل کے
مئی
داعش کس کی وکیل ہے،غیر مرئی سرحدوں کی دستاویزی فلم
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے "غیر مرئی سرحدیں” نامی دستاویزی فلم میں
اگست
اسٹاک مارکیٹ شرح سود میں کمی کے 2 روز بعد لڑکھڑا گئی، انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس گر گیا
?️ 18 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی
دسمبر
نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان
?️ 17 ستمبر 2025نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہوگا:اردوگان ترکی کے صدر رجب طیب
ستمبر