?️
راولپنڈی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر مری نہ جاتا تو 23 کے بجائے 40اموات ہوتیں ، میں نے مری میں رینجرز کو طلب کیا کیونکہ کوئی پولیس کی بات نہیں سن رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ اگر مری نہ جاتے تو 23 کے بجائے 30،40 اموات ہوتیں ، وہاں جاکر سب اداروں کو بلایا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مری میں رینجرز کو اس لیے طلب کیا کیونکہ کوئی پولیس کی بات نہیں سن رہا تھا۔ منی بجٹ روکنے میں اپوزیشن کی ناکامی اور فون کالز سے بل پاس کرانےکے دعوؤں پر شیخ رشید نے جوابی طنز کیا کہ آپ نے تو پوری اسمبلیاں اغوا کرائیں، عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کرلیں، اپوزیشن کے 12 نہیں، 26 ارکان کم ہوں گے۔
شیخ رشید نے شہباز شریف کو عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے بنانے کے لیے سیاست کرتے رہے ہیں۔ دوسری جانب ملکی سیاحتی مقام مری میں برفباری میں پھنسنے سے ہوئی اموات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کار پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹلز، شاپنگ مالز اوراپارٹمنٹس کوبند کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران کمیٹی نے سفارش کی کہ مری میں دوبارہ سانحے سے بچنا ہے تو غیرقانونی تعمیرات گرانی ہوں گی اور تجاوزات ختم کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کرنا ہوگا۔کمیٹی نے غیرقانونی تعمیرات، عمارتیں ،پلازے اور ہوٹل سیل کرنے، کار پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹلز، شاپنگ مالز اوراپارٹمنٹس کوبھی بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ مری ایکسپریس وے سمیت مری کی تمام ملحقہ شاہراہوں پرغیر قانونی تجاوزات بڑی رکاوٹ قرار دی گئی ہیں۔دوسری جانب سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دی گئی ہے اور یومیہ 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔


مشہور خبریں۔
بچوں کے جنسی اسمگلر کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات کے بارے میں نئی دستاویزات کیا کہتی ہیں؟
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: نئی دستاویزات جو حال ہی میں منظر عام پر آئی
نومبر
فلسطین کی حمایت میں لندن میں سب سے بڑے مظاہرے
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز لندن میں فلسطینی حامی مارچ کے منتظمین اب
نومبر
یوم اربعین پر سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے آٹھ نکات
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: رائے الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان کے
ستمبر
بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابی دھاندلی کے لئے اخوان کو بحال کررہی ہے: محبوبہ مفتی
?️ 11 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور طوفان سے اموات 19 تک جاپہنچیں
?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف حصوں میں شدید آندھی اور
مئی
افغانستان میں امریکی سب سے بڑے فوجی اڈے سے انخلا کا آغاز
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بگرام اڈے کے سازوسامان
جون
امریکی صدارتی امیدواروں کو کیا خطرہ ہے؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: حالیہ سکیورٹی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے، 2024 کے امریکی
فروری
کوئٹہ میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
?️ 26 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 7 دہشت
اگست