🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ہم اپوزیشن کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کو انتخابی اصلاحات پرحکومت سے بات کرنی چاہیے لہٰذا شہباز شریف اپنا ترجمان مقررکریں اورانتخابی اصلاحات پرحکومت سے بات کریں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نے اپنی پارٹی پیپلزپارٹی اور بلاول نے اپنی پارٹی (ن) لیگ کے حوالے کردی تھی، اب لگتا ہے دونوں جماعتوں میں طلاق ہوگئی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان نکاح وغیرہ کرایا کریں سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تنکوں کی طرح بھکری ہوئی اپوزیشن ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات اور عدالتی اصلاحات پراپوزیشن حکومت کے اقدامات کا ساتھ دے،
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، جہانگیرترین سمیت تمام اراکین وزیراعظم کے ویژن کے ساتھ ہیں، جہانگیرترین کا دھڑا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور پی ٹی آئی کےلوگ جہانگیرترین کےکھانوں میں ذاتی تعلق کی وجہ سے جاتے ہیں۔
فواد چوہدری نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ہماری پچھلے سالوں کی کارکردگی کا عکاس ہوگا، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے اور یہ عوامی فلاح کا بجٹ ہے، وفاق اورصوبوں میں آسانی سے منظور ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق آگاہ کرے اور اگرکوئی نقص ہے تو بتائے، الیکشن کمیشن سے ملاقات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر زوردیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ خورشید شاہ نے جتنا ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے ان کو ڈیڑھ سو سال جیل میں رکھنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ میں بہت بڑی تبدیلی
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
ایران نے کیا میڈیا کے شام میں مداخلت کے الزام کو مسترد
🗓️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے مختلف شہروں میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان
دسمبر
انٹرنیٹ صارفین کا بائیڈن کے مضحکہ خیز دعوے کا جواب
🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس صارفین نے ایک ویڈیو کلپ شائع کرکے امریکی
مئی
ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ
🗓️ 20 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے امریکی
ستمبر
امریکہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضے کی منظوری دے دی ہے:صیہونی وزیر جنگ کا دعویٰ
🗓️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری
جنگ کے بعد غزہ کا مستقبل کیا ہوگا؟
🗓️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد غزہ کی پٹی کا مستقبل جنگ
مارچ
جنگ بندی معاہدہ فوجی ردعمل کو نہیں روک سکے گا: انصاراللہ
🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: یمنی سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے کہا کہ صیہونی
اگست
سعودی عرب کو بے مثال عدم تحفظ کا سامنا ہے:امریکی تحقیقاتی ادارہ
🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو عدم
فروری