آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں  انہوں نے کہا کہ  او آئی سی اجلاس افغانستان کےلیے تاریخی کردار ادا کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت کی۔

ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کیا، گفتگو کے دوران افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کیساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کیوں کہ پاک ایران تعلقات برادرانہ اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں گزشتہ سالوں میں دفاعی تعاون مزید فروغ پایا ہے۔آخر میں دونوں جانب سے علاقائی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ہتھیاروں کی تقسیم

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:     اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں روسی نائب وزیر

مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا

بحرینی وزیر مقبوضہ فلسطین کے دورے پر

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:بحرینی عوام کی طرف سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو

صیہونی غزہ پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ہیں

?️ 30 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں

امریکہ کی عظمت بحال کرنے کا نعرہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟صیہونی اخبارات کا تجزیہ

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی اخبارات نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی اور

مزاحمتی محاذ کی زد میں اسرائیل کے حساس ترین ٹھکانے

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں فوجی ٹھکانوں اور اڈوں، نیوکلیئر ری ایکٹرز وغیرہ

غزہ امن کونسل میں مستقل رکنیت کی قیمت؛ ٹرمپ کی زبانی

?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن کونسل میں مستقل کرسی کے لیے

آئی ایم ایف نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنےکی نفی کردی

?️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے 5 سال میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے