مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار

فیک نیوز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16 کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، ان جعلی خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف سولہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی فہرست جاری، صنم جاوید، زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد

?️ 20 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے ممتاز زہرا بلوچ کو دفتر خارجہ

فلسطینی نوجوان صہیونی دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں : ابو عبیدہ کا اعلان

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے زور دے کر

عالمی یوم قدس، بیت المقدس کا تحفظ اور عالمی استکبار کے خلاف مظلوموں کی متحد آواز

?️ 6 مئی 2021(سچ خبریں) جو پتھروں میں بھی کھلتے ہیں وہ گلاب ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو

انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی

نصراللہ شہید فلسطین ہیں، ٹرمپ اور بائیڈن میں کوئی فرق نہیں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی تحریک کے شہداء

بل بورڈز لگانے کا کیس: وفاقی آئینی عدالت پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر برہم

?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ

تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے