ان کو خوف تھا عمران خان جنرل فیض کو لگا دے گا اور اگر ایسا ہوگیا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا:عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نومبر میں کس کو آرمی چیف بنانا ہے، ان کا مقصد اداروں کو کنٹرول کرکے چوری بچانا ہے، جنرل فیض کو تعینات کرنے کا انہیں خوف تھا، ان کو خوف تھا عمران خان جنرل فیض کو لگا دے گا اور اگر ایسا ہوگیا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خرم دستگیر نے آرمی چیف کی تعیناتی والی جو بات کی یہ قابل غور بات ہے، اس کا مطلب وہ کہنا چاہتا ہے کہ اگر کوئی اور آرمی چیف آئے گا تو احتساب رک جائے گا، اس کا مطلب یہ چاہتے وہ آرمی چیف آئے جو ان کی مدد کرے۔

میں واضح کرنا چاہتا ہوں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نومبر میں کس کو آرمی چیف بنانا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی ہمارا یہ ایشو تھا ہی نہیں،میرے ذہن میں تھا جب وقت آئے گا تومیرٹ پر جو بہتر ہوگا اس کو آرمی چیف بنا دیں گے۔

میں نے کبھی زندگی میں اور کرکٹ میں میرٹ کے خلاف کام نہیں کیا، شوکت خانم میں بھی کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، نمل یونیورسٹی میں بھی میرٹ کے خلاف کوئی آدمی نہیں لگایا، حکومت میں تھا تو کوئی بتائے میں نے اپنے رشتہ دار کو لگایا تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنا آرمی چیف لے کر آؤں گا، نوازشریف اپنی چوری بچانے کیلئے آرمی کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے، آج دیکھ لیں ہر ادارے پر اپنے لوگ بٹھا دیے ہیں، نوازشریف نے ہمیشہ میرٹ کی خلاف ورزی کی اور اپنی پسند کا آرمی چیف لے کر آیا، کیونکہ پیسا بچانا ہے، میں تو 26 سال سے جہاد کررہا ہوں، مجھے کہا جاتا تھا اگر آپ نوازشریف کے خلاف ہیں تو زرداری سے دوستی کرلیں میں کہتا تھا یہ دونوں چور ہیں، یہ دونوں وقت آنے پر اکٹھے ہوجائیں گے، مجھے شک نہیں تھا جب میں اقتدار میں آؤں گا یہ دونوں اکٹھے ہوجائیں گے۔

ان کا کام چوری کرنا اور بچانا ہے، یہ ہر ادارے کو کنٹرول کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی چوری بچانی ہوتی ہے، آئی ایس آئی اورایم آئی کے پاس ان کی چوری کی رپورٹ ہوتی ہیں، اگر رپورٹ سامنے آئی تو ان کی حکومت چلی جائے گی، دونوں بار حکومت چوری کرنے پر گئی، عمران خان کو نہیں چاہیے کہ اپنا آرمی چیف لگائے، ان کو خوف تھا عمران خان جنرل فیض کو لگا دے گا، کیونکہ ان کو جنرل فیض سے خوف ہے۔

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا، بلوچستان میں کارروائیاں، 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

?️ 20 مئی 2025بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع

سعودی ولی عہد کے بھائی بھی بھائی کے عتاب کا شکار

?️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ملک کے

بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر

سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست

میں ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا: قرقاش

?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:  ابو ظہبی کو امید ہے کہ ویانا مذاکرات کامیاب ہوں

قندھار میں طالبان کا اجتماع؛ کیا اہم فیصلے ہونے والے ہیں؟

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: قندھار میں خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ طالبان حکومت

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ

مزاحمت کی نئی نسل کے سامنے صہیونی بونے نظر آئے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے پر حالیہ غیر انسانی جارحیت کے دوران صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے