?️
بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز خیبرپختونخوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان میں کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے خلاف کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
اسی طرح ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی کی، جہاں 2 بھارتی اسپانسر خارجی دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا، فورسز نے فوری مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں 2 بھارتی اسپانسر خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع کرم کے 29 سالہ سپاہی فرہاد علی طوری اور کوہاٹ کے 32 سالہ لانس نائیک صابر آفریدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔
قبل ازیں، آئی ایس پی آر نے علیحدہ جاری اعلامیے میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے گشکور میں آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد یونس مارا گیا، جبکہ دو بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع کیچ میں کیا، جہاں فورسز نے کامیابی کے ساتھ 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں (دہشتگرد سرغنہ صابر اللہ اور امجد بیچو) کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی پراکسیوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
بھارت کے پاکستان میں امن کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، شہباز شریف
دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کو ہلاک اورزخمی کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت کے پاکستان میں امن کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ 18 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے، بھارت اس خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
پھانسی کی سزا یافتہ مجرموں کے متعلق لاہور سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
?️ 10 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزائے موت کے منتظر ذہنی
فروری
غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی طرف سے گذشتہ سال کے دوران غزہ کی
اکتوبر
مریم نواز کا گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت
ستمبر
منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں
?️ 17 دسمبر 2021خانیوال (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
دسمبر
آئندہ بجٹ موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان سے کہا
نومبر
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ، 14.07 ارب ڈالر ہوگئے
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں
جولائی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ناکام بنگلہ دیشی دورہ
?️ 30 مارچ 2021(سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بہت ہی خوشی اور کافی ساری
مارچ
غزہ کا انتظام کس کے ہاتھ میں رہے گا؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:متوقع ہے کہ سال کے اختتام سے قبل غزہ کی انتظامیہ
دسمبر