امریکی میڈیا میں ایران کے شہید رہبر کی تشییع کی شروعات؛ دنیا کے لیے وحدت اور مزاحمت کا پیغام

رہبر

?️

سچ خبریں: ایران کے اسلامی انقلاب کے شہید رہبر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شاندار تشییع کی شروعات امریکی میڈیا میں نمایاں خبروں میں شامل ہو گئی ہے۔

ایرنا کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے پہلے دن مبینہ طور پر “شہادت” کے چار ماہ بعد اب ان کی یاد میں ایک ہفتے پر محیط تعزیتی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جو ایران اور عراق کے پانچ شہروں میں جاری رہیں گی اور ان میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

سی این این کے مطابق یہ عظیم الشان تقریبات مذہبی علامتوں سے بھرپور ہیں، جہاں مذہبی تنظیمیں لاکھوں زائرین کی آمد کو منظم کرنے میں مصروف ہیں۔ عراق کے حکام نے بھی کہا ہے کہ بڑی تعداد میں افراد ان تقریبات میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پیمانے کی تقریبات دنیا کو ایک واضح پیغام دیتی ہیں اور ایران کے رہنما کو مزاحمت اور استقامت کی علامت کے طور پر پیش کرتی ہیں۔

سی این این نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام رسومات ماہِ محرم کے دوران ہو رہی ہیں، جو شیعہ مسلمانوں کے لیے امام حسینؑ کی شہادت کے باعث سوگ اور قربانی کی علامت ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران چند روزہ بڑے پیمانے کی تشییع کی تیاری کر رہا ہے، اور توقع ہے کہ لاکھوں افراد تہران کی سڑکوں پر نکلیں گے، جیسا کہ 1989 میں امام خمینیؒ کے جنازے کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔

اے پی کے مطابق سرکاری میڈیا کی جانب سے ایسی تصاویر جاری کی گئیں جن میں تابوت پر سرخ پرچم اور “یا حسینؑ” کا کتبہ نمایاں تھا، جو کربلا کی مذہبی علامت سے جڑا ہوا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ اس موقع پر لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے اور یہ ایک مذہبی و سیاسی عظیم اجتماع ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق عراق میں بھی اسی نوعیت کی تقریبات منعقد ہوں گی، جہاں شیعہ مسلمانوں کے مقدس مقامات موجود ہیں۔

این بی سی نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے اس جنازے کو ملک سے باہر تک پھیلانا اس کے علاقائی اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح اے بی سی نیوز اور سی بی ایس نیوز ے بھی اس واقعے پر ملتی جلتی رپورٹس نشر کیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ‌ای کی شہادت کے بعد ایران ایک ہفتے پر محیط سوگ کی تقاریب کر رہا ہے، جو دنیا کو اتحاد اور استقامت کا پیغام دیتی ہیں۔

اخبار کے مطابق جمعہ کے روز غیر ملکی وفود نے تہران میں تعزیتی تقریب میں شرکت کی، جبکہ سرکاری میڈیا کی تصاویر میں ایرانی اور غیر ملکی شخصیات کو تابوت کے سامنے تعظیم کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق تہران میں سوگ کی فضا نمایاں تھی، جہاں سیاہ بینرز اور رہبر کی تصاویر پورے شہر میں آویزاں تھیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کچھ تصاویر میں رہبر کو تنہا اور کچھ میں اپنے فرزند آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای کے ساتھ دکھایا گیا، جسے ایک دور کے اختتام اور نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا گیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز 50 سے زائد غیر ملکی وفود نے اس تقریب میں شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹمز بھیجنے کا دعویٰ مسترد

?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر کے یوکرین کو پیٹریاٹ

غزہ کے کھنڈرات پر ایک بار پھر بارش، بے گھر فلسطینیوں کے دکھ تازہ

?️ 11 نومبر 2026سچ خبریں:بارش عام طور پر نئی زندگی اور خوشیوں کی نوید ہوتی

یورپ کو امریکہ سے آزاد رہنماؤں کی ضرورت

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے Berliner Zeitung اخبار کے مطابق یورپ کو ایسے

وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی

جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی ۔

?️ 29 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اور اہلیہ سرینا عیسی

اس سے پہلے کہ پچھتانا پڑے عراق سے چلے جاؤ؛عراقی مزاحمتی تحریک کا ترکی سے خطاب

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزحمتی تحریک کی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اپنے ایک

مغربی ایشیا کی طاقتور فوجوں کی فہرست میں محورِ مزاحمتی تحریک کا اعلی مقام

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ایشیا کی طاقتور ترین فوجوں کی تازہ شائع شدہ رپورٹ

سعودی عرب خون کی ندیاں؛ایک دن میں81 افراد کے سر قلم

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے