?️
کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جمعرات کو ڈالر 3 روپے 38 پیسے اضافے کے بعد 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 3 روپے 38 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 282 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک ٓآف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ایک روپے 25 پیسے یا 0.45 فیصد اضافہ ہوا تھا جس کے بعد وہ 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچا نے بتایا کہ آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے، اس کی بنیادی وجہ یہی لگ رہی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ نہیں ہو رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ آئی ایم ایف اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی دباؤ ہے کہ اپنے روپے کو کمزور کریں تاکہ وہ سرمایہ کاری کریں۔
ظفر پراچا نے کہا کہ برآمدکنندگان ڈالر کے موجودہ ریٹ پر اپنی رقم لا رہے ہیں لیکن اس کے مقابلے میں طلب بہت زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک چیزیں ٹھیک ہوتی نظر نہیں آرہیں جب تک ٓآئی ایم ایف کا پروگرام اور دوست ممالک سے ڈپازٹس اور قرضہ نہیں مل جاتا۔
خیال رہے کہ 6 مارچ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کی توقع کے سبب انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہوا تھا۔
پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے، اس کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر تقریباً 3 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، جو ایک ماہ کے درآمدی بل کو بھی پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔
ایسی صورت حال میں، ملک کو فوری طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جاری ہوں گے بلکہ دوست ممالک اور دیگر کثیرالجہتی قرض دہندگان کی جانب سے فنڈز کی بھی آمد ہوگی۔


مشہور خبریں۔
گوگل سرچ کا نیا فیچر تمام صارفین کو دستیاب
?️ 17 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ
اپریل
کیا سوڈان کی جنگ سعودی عرب اور امارات کے درمیان پراکسی وار ہے
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لامریکی جریدے فارن پالیسی نے ایک مضمون میں سوڈانی فوج اور
جولائی
افغان فوج کے ہاتھوں سیکڑوں طالبان ارکین ہلاک
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے
جولائی
سندھ میں ایک بار پھر اسکول بند کر دئے گئے
?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی شاہ کی
جولائی
اسرائیل کی شکست یقینی ہے: شیخ نعیم قاسم
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سیکرٹری
ستمبر
مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب
?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم
نومبر
مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح کے محلے پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے شیخ جراح محلے پر حملے کے بعد مقبوضہ
دسمبر
مغربی کنارہ صیہونیوں کے لیے جہنم بننے والا ہے:فلسطینی مجاہدین
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے
فروری