?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں۔پولیو کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پولیو ورکرز مشکل علاقوں میں خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر نوشین حامد، چیف سیکریٹریز، اور 30 سے زائد ضلعی ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے لیے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیو ورکرز مشکل علاقوں تک پہنچ کر قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، بہترین کارکردگی پر پولیو ورکرز کے لیے انعامات کا پلان مرتب کیا جائے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم منتقلی والا سیزن پولیو کے خاتمے کے لیے موزوں ترین وقت ہے، ہم سب کو مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔وزیر اعظم نے چیف سیکریٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے عمومی بچاؤ کے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ چلایا جائے، اومیکرون کے پیش نظر ویکسی نیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے۔


مشہور خبریں۔
طوفان الاقصی نے نیتن یاہو کا پتا گول کر دیا
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں کرائے گئے ایک نئے سروے کے نتائج
نومبر
موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے، محمود اسلم
?️ 12 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت
اپریل
ڈاکٹر عارف علوی 5 سالہ مدت پوری کرنے والے چوتھے صدرپاکستان
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈاکٹر عارف علوی 5 سالہ مدت پوری کرنے والے
ستمبر
کراچی کے نتائج سے جمہوریت شرمسار ہوئی ہے: شہباز گل
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام
مئی
سویدا میں جنگ بندی پر شامی ڈروز کے روحانی پیشوا کا ردعمل
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: حکمت الهجری، سوریہ کے دروزی برادری کے روحانی رہنما، نے
جولائی
برٹش کولمبیا میں مزید 93 قبریں دریافت مقامی کینیڈین گروہ انصاف کی تلاش میں
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں مقامی کینیڈین رہنماؤں
جنوری
غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوج کے نفسیاتی بحران پر نئی رپورٹ
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: انڈیپنڈنٹ اخبار نے غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی فوج میں
نومبر
امریکہ کی صیہونیوں سے پوچھ تاچھ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ
جون