انسداد پولیو سے متعلق وزیر اعظم کا اہم بیان

ووزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں۔پولیو کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پولیو ورکرز مشکل علاقوں میں خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر نوشین حامد، چیف سیکریٹریز، اور 30 سے زائد ضلعی ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے لیے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیو ورکرز مشکل علاقوں تک پہنچ کر قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، بہترین کارکردگی پر پولیو ورکرز کے لیے انعامات کا پلان مرتب کیا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم منتقلی والا سیزن پولیو کے خاتمے کے لیے موزوں ترین وقت ہے، ہم سب کو مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔وزیر اعظم نے چیف سیکریٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے عمومی بچاؤ کے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ چلایا جائے، اومیکرون کے پیش نظر ویکسی نیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ انتخابات اور اعتما د کا ووٹ

?️ 8 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں ایک بڑے سیٹ اَپ کے بعد

اقوام متحدہ کی عراقی انتخابات کی حمایت کا اعلان

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں قبل از وقت

PSL میں پشاور زلمی کا نیا سکواڈ رنگ جمانے کو بے قرار

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیموں میں

سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، وزیراعظم شہبازشریف

?️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سندھ کی

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار

?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور

کورونا: مزید 137 مریض جان کی بازی ہار گئے

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس  روزانہ سیکڑوں افراد کی جانیں لے رہا

پنجاب میں حمزہ شریف کے لیے مشکلات تابحال برقرار

?️ 19 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا

?️ 16 جنوری 2025 سچ خبریں: پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے