?️
کراچی (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کا 8 سال بعد فیصلہ سنا دیا ہے، مقدمے میں سیاسی جماعت کے کارندوں کو سز ا کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو 2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے، 3 مجرمان کو 57 سال 6 ماہ قید کا حکم دیا گیا ہے، امجد حسین اور ایاز سواتی، رحیم سواتی کو 50 سال قید اور بیٹے عمران کو 7 سال 6 ماہ قید سنا دی۔
مجرمان میں احمد خان ، رحیم سواتی، عمران سواتی،ایاز سواتی اور امجد حسین شامل ہیں، پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 میں آفس سے گھر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے پروین رحمان کے قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال 27 نومبر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان قتل کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی، درخواست مسترد کرنے کے عدالتی حکم میں کہا گیا کہ مقدمہ اختتامی مراحل میں ہے تمام تر کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔
یاد رہے رواں سال نومبر میں ہی سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا تھا ، عدالت میں لیگل برانچ کی جانب سے ڈی ایس پی خالد خان نے گواہوں کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ پروین رحمان قتل کیس میں 29 گواہ تھے، 10 کے بیانات باقی ہیں۔واضح رہے ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا ، مقدمیمیں رحیم سواتی،عمران سواتی،احمدخان،امجدحسین اورایاز سواتی گرفتار ہے۔
ان کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم رحیم سواتی کو مئی 2016 میں خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا ، ملزم کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا اور اس کے ریکارڈ پر قبضہ گیری اور بھتہ خوری جیسے جرائم بھی موجود تھے ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ پروین رحمان ان کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔ گزشتہ برس پولیس نے امجد نامی ایک اور ملزم کو طویل عرصے تک ریکی کی انتھک محنتوں کے نتیجے میں گرفتار کیا تھا، پولیس کیمطابق مذکورہ ملزم کے لیے تین سال تک ریکی کی گئی۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں جاری مظاہروں میں 370 سے زائد افراد کو گرفتار
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ایمینوئل میکرون کے پنشن پلان
مارچ
کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
مئی
”آنر“ کا ایکس سیریز کا معیاری فون پیش
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7
اکتوبر
رئیل می پرو سیریز کے دو فونز متعارف
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
جنوری
پتھر سے سیف القدس تک
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کو ایسے فلسطینیوں کا سامنا ہے جو خود
اگست
بحیرۂ احمر میں دو نئے سمندری حادثات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے بحیرۂ احمر میں دو مزید جہازوں پر
جون
برطانیہ کا ایران کے خلاف بے بنیاد الزام
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کرتے ہوئے
ستمبر
ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کب ہوگئی؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: ارشد شریف قتل کیس میں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں
جولائی