?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی سازشی عناصر اور بیرونی فورسز کے درمیان گٹھ جوڑ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا اور اس کے بعد انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران روایتی، غیرروایتی اور ففتھ جنریشن وار فیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور فوج کے درمیان نہ ٹوٹنے والے رشتے کو توڑنے اور کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح پاکستان کے قابل فخر لوگوں سے جڑی رہے گی، جنہوں نے حالیہ دنوں میں ملک کے طول و عرض میں اپنی افواج سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور دشمن اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم مقاصد کا منہ توڑ جواب دیا ہے‘۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہ ’پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے‘۔
آرمی چیف نے کہا کہ ’اللہ کے کرم اور پاکستان کے عوام کے بے پناہ تعاون کی مدد سے پاک فوج کو کوئی بھی مجبور یا روک نہیں سکتا ہے‘۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ گریژن میں فوجی جوانوں کی فلاح کے لیے چلنے والی مختلف اسکیمز کا بھی دورہ کیا۔
قبل ازیں 25 مئی کو یوم تکریم شہدا کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات پر کہا تھا کہ قوم شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کو معاف کرے گی اور نہ ہی بھولے گی۔
جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
آئی ایس پٌی آر نے ان کے حوالے سے کہا تھا کہ ’پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور دفاعی لائن ہیں جو ملک و قوم کے وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ سے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاک فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی‘۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت کی تجویز مضحکہ خیز ہے: حماس
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے لبنانی المیادین نیٹ ورک کو
ستمبر
عالمی نوبل امن ایوارڈ کسے ملنا چاہیے تھا؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: نوبل امن کمیٹی کے سیاسی اقدام کے جواب میں ایرانی
اکتوبر
پھانسی کے منتظر سعودی قیدی
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں) سعودی لیکس کے سعودی عرب میں شفافیت اور عدالتی انصاف
ستمبر
عراق کے لیے مغربی ممالک کا نیا جال
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: یورپی یونین میں عراق کے سابق سفیر نے اپنے ایک
جولائی
جے یو آئی( ف ) اور جماعت اسلامی کا فلسطینی مسلمانوں کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا فضل
اپریل
فرحان اختر کا کورونا کی جعلی ادویات بنانے، بیچنے والوں پر برہمی کا اظہار
?️ 3 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)کورونا وبا کے پیش نظر جعلی ادویات اور دیگر سامان بنانے
مئی
دنیا بھر سے 100 سے زیادہ صحافیوں نے غزہ میں جنگ کی "فوری اور غیر نگرانی” کوریج کا مطالبہ کیا
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: مختلف ممالک کے 100 سے زائد صحافیوں نے اسرائیلی حکومت
اگست
مزاحمت کی علامت سید حسن نصراللہ کے لیے ایک نوٹ؛ ایک زخم جو ایک سال پرانا ہے
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسلامی دنیا اور مشرق وسطیٰ میں سرگرم ایک اطالوی صحافی
اکتوبر