🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے حوالے سے بتا دیا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں شائع ہو چکی ہیں، باقی سب کام بھی اپنے وقت پر ہوں گے، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی اور انتخابات کے لیے ایکشن شیڈول کا اعلان بھی 8 فروری سے 54 دن پہلے ہوگا۔
اس موقع پر جب صحافیوں نے سکندر سلطان راجہ سے انتخابی عملے کے بارے میں دریافت کیا کہ ’ر اوز اور ڈی آر اوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟‘ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے ’نو کمنٹس‘ کا جواب دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی، الیکشن کمیشن کی جانب سے 266 قومی اور 593 صوبائی نشستوں کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ سے پتا چلا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستیں ہوں گی، یوں قومی اسمبلی کا ایوان 326 ارکان پر مشتمل ہوگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں، سندھ سے 14، خیبرپختونخوا سے 10 اور بلوچستان سے خواتین کی 4 مخصوص نشستیں ہوں گی، سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی جب کہ ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے راکٹ لانچرز اور ڈرون تل ابیب کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے میزائلوں کا خوف صہیونیوں کا
فروری
ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے تل ابیب کے اسکینڈل کا ثبوت
🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے
فروری
کوئٹہ: تاجروں کا تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان
🗓️ 11 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) تاجروں نے حکومتی پابندی ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی
مئی
عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے
🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
یورپ اردوغان سے بدلہ لینے کے درپے
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں
اگست
کیا غزہ تک لازمی امداد پہنچ رہی ہے؟قطری نیوز چینل کی رپورٹ
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:قطری نیوز چینل نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے
فروری
سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی ہے۔
🗓️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے مرنے
اگست
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اسرائیلی
اپریل