?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا حصہ نہیں، گلوبل وارمنگ میں ترقی یافتہ ممالک کا حصہ ہے لیکن گلوبل وارمنگ کا زیادہ اثر چھوٹے ممالک پر پڑ رہا ہے، ہمیں جنگلات کو بڑھانا چاہیئے کیوں کہ گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اس لیے گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں کوشش ہونی چاہیئے۔
علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی میڈیا اطلاعات کی تردید کی، وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اس وقت پاکستان کے دورے کا کوئی شیڈول نہیں ہے جب کہ دوسری طرف خبررساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کر برطانیہ کا دورہ کریں گے، برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کی کہ امریکی صدر کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔
اسی طرح ترجمان فارن آفس شفقت علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ باضابطہ طور پر ہمیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ امریکی صدر ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر سے ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جب امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات میں بھارت سے جنگ روکنے پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، عاصم منیر کی شخصیت متاثر کن ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔


مشہور خبریں۔
کیا عام شہریوں کو مارنا ہی جنگ ہے ؟
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے
اکتوبر
حزب اللہ نے صہیونی فوجیوں کو لبنان کی سرحد سے مار بھگایا
?️ 2 اکتوبر 2024لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج بروز بدھ صہیونی دشمن کے خلاف
اکتوبر
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سعودی ولی عہد سر فہرست
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی
مئی
صیہونی حکومت کے گلے پر انصار اللہ کی چھری
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو اور غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے
نومبر
افغانستان میں داعش پر قابو پا لیا گیا ہے: طالبان وزیر خارجہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے منگل کو
اپریل
پاکستان میں اٹامک انرجی کمیشن کے 18 اہلکار یرغمال
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ویڈیو میں
جنوری
میانمار کی عدالت کی طرف سے ایک سوچی وکیل کے لئے عجیب حکم
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آنگ سان سوچی کے سینئر وکیل نے
اکتوبر
فرانس کی گرتی ہوئی عالمی ساکھ ؛میکرون نے عوام کو کیوں مایوس کیا؟
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:مغربی تھنک ٹینکس کا ماننا ہے کہ فرانس، جو کبھی عالمی
جنوری