امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔ حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا سب سےبڑی دہشت گرد ریاست اسرائیل کوسپورٹ کرتا ہے، حماس نے مزاحمت کو زندہ کیا ہے، حماس نے مسلم حکمرانوں کو آئینہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کو کامیاب ایونٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ایونٹ میں خواتین کی بڑی تعداد میں نمائندگی قابل فخر چیز ہے، پوری دنیا میں جو صورتحال ہے اس پر بات کیے بغیر یہ سمٹ مکمل نہیں ہو سکتا۔

ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے آج ایران پر حملہ کر دیا ہے کل ٹرمپ نے بیان دیا کہ ہم دو ہفتے انتظار کریں گے، پھر کوئی ایکشن لیں گے ٹرمپ نے پہلے ہی دن اپنے وعدے کو توڑ دیا، امریکہ اخلاقی طور پر کسی بھی چیز کو خاطر میں نہیں لا رہا صرف طاقت سے بات کر رہا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ امریکہ کا زوال شروع ہو چکا ہے، دنیا بھر کے با ضمیر انسانوں کا ظالموں کے خلاف اتحاد ہونا چاہیے، پچھلے پونے دو سالوں سے اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، اسرائیل بدترین طریقے سے دہشت گردی کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نےایران پرحملہ کیا، الحمدللہ! پوری ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد ہے، نوجوان حق اور سچ کی بنیادوں پرچلنےوالی تحریکوں کا حصہ بن جائیں۔

مشہور خبریں۔

نئی صہیونی کابینہ کے اقدامات کے نتائج کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا انتباہ

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی طرف سے

جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے

توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں ملزم کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان

حزب اللہ کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے پاس کچھ نہیں؛ صہیونی کمانڈروں کا اعتراف

?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کی فوج کے کمانڈروں نے اعتراف کیا ہے کہ

ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ

?️ 27 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا

شہباز شریف کا سابق وزیر اعظم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاحق خطرات کے پیش

قسام کے مجاہدین صیہونیوں کے لیے موت کے فرشتے

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور

مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے