الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بیرسٹر گوہر علی خان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرپرسن کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اتوار کو سامنے آئی، 26 نومبر کو بیرسٹر گوہر کے نام ایک خط کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے 13 نومبر کو کمیشن کو ایک درخواست دی تھی، جس میں سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بات کی گئی تھی۔

اگرچہ خط میں بیرسٹر گوہر کی بات کی تفصیل بیان نہیں کی گئی، تاہم لگتا ہے کہ انہوں نے ان سینیٹرز کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جو جولائی میں طویل تاخیر کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی سے ایوانِ بالا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

ای سی پی نے اپنے خط میں کہا کہ تفصیلی غور کے بعد دیکھا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ کمیشن کے سامنے زیر التوا ہے، کیوں کہ پارٹی نے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) سے حکمِ امتناع حاصل کر رکھا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ لہٰذا، ان حالات میں، الیکشن کمیشن آپ کو پاکستان تحریکِ انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، چنانچہ آپ کو اس بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں بنتی۔

پی ٹی آئی اب تک 3 مرتبہ انٹرا پارٹی انتخابات کرا چکی ہے، لیکن ابتدائی دو انتخابات کو کمیشن نے کالعدم قرار دیا تھا، تیسرے انتخاب کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس نے کمیشن کو انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کارروائی میں کوئی حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔

ہفتے کے روز بیرسٹر گوہر نے بھی ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر بات کی تھی، انہوں نے یاد دلایا تھا کہ پی ٹی آئی کا آخری انٹرا پارٹی انتخاب 3 مارچ 2024 کو ہوا تھا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں، مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے قبولیت کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، آج پہلی بار مجھے الیکشن کمیشن کا خط ملا ہے جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر کہا کہ ‘ہم آپ کو تسلیم نہیں کرتے’۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو تسلیم نہیں کرتے۔

مشہور خبریں۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش، 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی

?️ 23 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) سنہ 2000 میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ

سوڈان جنگ کے منفی اثرات کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی تشویش

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار میں صیہونی مصنف نے لکھا ہے کہ اسرائیل

بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا

?️ 10 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ

حماس کی شکست تک ہم غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے: گیلنٹ کا نیا دعویٰ

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکام غزہ میں تقریباً 9 ماہ کی جنگ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر عمران خان کے نام اہم پیغام بھیج دیا

?️ 24 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان

شکاگو کے اسکولوں میں صرف ایک سال میں 600 سے زیادہ جنسی زیادتی کی شکایات درج

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ایک داخلی تحقیقات کا نتیجہ یہ ظاہر کرتا

سندھ بلدیاتی انتخابات: حلقہ بندیوں کےخلاف درخواست پر 15 اگست کو فیصلہ سنایا جائے گا

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے

ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی

?️ 15 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے