الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے133 ضمنی انتخاب کے شیڈول جاری کردیا ہے

الیکشن کمیشن

🗓️

لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے133 ضمنی انتخاب کے انتخابی دنگل کا شیڈول جاری کردیا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے133 میں ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے رہنماء جمشید اقبال چیمہ، مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز، پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل سمیت21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 30 نومبر تک طلب کرلیا گیا ہے۔

حلقے میں انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا، الیکشن کو صاف شفاف بنانے کیلئے پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے، 2018 میں اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری نے الیکشن لڑا تھا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کو این اے 133 میں ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔ جس پر جمشید اقبال چیمہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن نے مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

مشہور خبریں۔

ثناء خان عُمرے کیلئے سعودی عرب روانہ

🗓️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی

افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظم

🗓️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت پر زور

امریکی ایوان نمائندگان سے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اکثریت سے منظور

🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹک ٹاک

 کیا طالبان امریکہ کے دوست ہو سکتے ہیں؟

🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:ذمہ داری اور نگرانی سے متعلق خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی

امریکہ ایشیائی ممالک کو روس کے مدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟

🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں:شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے

صیہونیوں میں یمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت کیوں نہیں ؟

🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے صہیونی دشمن کے

عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟

🗓️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی

صیہونی فوج کی نتساریم محور سے پسپائی کا آغاز

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں نتساریم محور سے صہیونی فوج کی پسپائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے