?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اداروں کی رکنیت حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فلپائن کے اشتراک سے پیش کی گئی قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، ایک دوسرے کے مذاہب اور اقدار کے لیے احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔
تاریخی موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد کی منظوری اطمینان کا باعث ہے،وزیراعظم نےاسلامو فوبیا،عدم رواداری کےخطرے سےبارہا متنبہ کیا ہے، اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ میں نائب مندوب پاکستان محمد عامر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک تکثیری، کثیر الثقافتی اور کثیر النسلی معاشرہ ہے، کسی شہری کے مذہب، ذات یا عقیدے کا ریاست کے کاروبار سےتعلق نہیں، پاکستان احترام اور بین المذاہب رواداری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ اپریل میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین کمیشن کی ممبر شپ حاصل کر لی،یکم جنوری 2022ء سے پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت سنبھالےگا۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اداروں کی رکنیت حاصل کر لی، جرائم کی روک تھام اور خواتین سے متعلق کمیشن کی رکنیت حاصل کی۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں خواتین کو ڈرائیونگ لائنسس جاری کرنے پر پابندی
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان نے خواتین کو ڈرائیونگ لائنسس
مئی
امریکہ کا یمن پر حملہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے تجزیے کے مطابق، امریکی حکام توقع کرتے
جنوری
فیس بک اگلے ہفتے کیا کرنے جارہا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 18 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ایسا سوشل نیٹ
جون
ٹیکس فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی سمز بلاک
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
مئی
امریکہ نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی حملے سے روکا، وجہ ؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی عہدیداروں نے آج واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ امریکی
اکتوبر
معروف اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
?️ 6 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار
مارچ
امریکی صدارتی امیداوار کا نیٹو کو مضبوط کرنے کا عجیب وعدہ
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کی ریپبلکن امیدوار نے ایک عجیب تبصرہ
فروری
صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کے قانون کو منسوخ کیا
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں عدالتی اصلاحات
جنوری