افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب کریں گے

شاہ محمود قریشی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی نے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا، جس سے ہم سب کو تکلیف تھی اور ہونی چاہیے، ہم بھی بیٹیوں والے ہیں اور ان کی عزت، احترام اور پرائیویسی سب پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس کے مجرموں کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے علم میں جب آیا کہ افغانستان کی حکومت اپنے سفرا اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلا رہی ہے تو میں نے افغان وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے حقائق سے مطلع کرنے کا فیصلہ کیا اور آج صبح ان کو صورت حال سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو اقدامات کیے ہیں، ان سے شیئر کیے اور تسلی دی کہ حکومتِ پاکستان مکمل تعاون کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہم نے کچھ پوشیدہ نہیں رکھنا، ہمیں کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جو تفتیش اس وقت جاری ہے، اس کے جو بھی نتائج ہوں گے وہ ہم میڈیا کو جاری کرنا چاہیں گے، کیونکہ کچھ بھی پوشیدہ رکھنے کا ہمارا ارادہ نہیں ہے۔

افغان وزیر خارجہ سے ہونے والی گفتگو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان کو بتایا وزیراعظم پاکستان نے ذاتی طور پر اس کا نوٹس بھی لیا ہے اور پوری تفتیش کو وہ دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ کس نوعیت کا ہے اور کتنا حساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ حقائق ان کے اور دنیا کے سامنے رکھیں اور جو مجرم ہیں ان کو بے نقاب کریں، نہ صرف بے نقاب کریں بلکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اور جو ذمہ داران ہیں، انہیں قرار واقعی سزا ملے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے ان کے سفیر اور ان کی صاحبزادی کو دفتر خارجہ میں دعوت دی اور حکومت پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا اور انہیں مکمل تعاون کی پوری تسلی دی۔

سیکریٹری خارجہ کی افغان سفیر اور ان کی صاحبزادی سے ملاقات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہا کہ ہمیں آپ کی سیکیورٹی کا پورا احساس ہے، سیکیورٹی پہلے بھی مناسب تھی لیکن اس واقعے کے بعد فیصلہ کیا مزید بڑھا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کے نہ صرف سفارت خانے بلکہ قونصل خانے چاہے کراچی، پشاور یا کوئٹہ میں ہو، ان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہماری افغانستان اور پاکستان میں اپنی قدریں ہیں، ہمارا کلچر، ہمارا ماحول، ہمارا دین اور ہماری اقدار ملتی جلتی ہیں، وہ ہماری اقدار کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں ان کے اقدار کا احترام کرنا ہے اور آداب میں رہ کر آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہم نے ان کو ایک نوٹ بھی دیا ہے، اس میں ہم نے ان سے کچھ تقاضے کیے ہیں جو تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری ہیں، ہمیں ان کا تعاون درکار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج افغان وزیر خارجہ حنیف آتمر نے بھی کہا کہ وہ نوٹ دیکھ لیا ہے اور میں نے ان سے گزارش کی کہ سفیر اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں جو ہم دونوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی اہمیت سے ہم غافل نہیں، ہماری قانونی ذمہ داریاں، سفارتی آداب اور ذمہ داریاں ہیں، ہم ان سے پوری طرح واقف ہیں اور پوری طرح ان سے تعاون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور خاص کر ان حالات میں جہاں ایک امن عمل کی نشست جاری ہے، آج بھی زلمے خلیل زاد آئے تھے اور وزیراعظم سے ملاقات کی، ہم نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حنیف آتمر نے مجھے یقین دلایا کہ وہ اس تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں، جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کے سنجیدہ نوٹس پر شکریہ ادا کیا اور وزارت خارجہ کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے کہا ہم اپنا ایک وفد بھی اسلام آباد بھیجنا چاہتے ہیں تو میں نے کہا کہ شوق سے آپ تشریف لائیں اور وہ ٹیم آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد یہ تھا کہ ٹیم بھیج کر سیکیورٹی کا ماحول دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم اس ٹیم کے ساتھ بھی تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس کیس پر ہمیں مشترکہ طور پر آگے بڑھنا چاہیے اور اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے

?️ 20 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل

غزہ میں دھماکوں کی شدت نے زلزلوں جیسی کیفیت پیدا کردی ہے: ہیومن رائٹس 

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: بحیرہ روم کی انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم

مغربی کنارے میں صہیونیوں کے بُرے دن

?️ 10 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے خلاف

نیتن یاہو ابھی تک کیسے کرسی پر ہیں؟سابق صیہونی وزیر اعظم کی زبانی

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے انکشاف کیا ہے

سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین میں خطاب بھی کریں گے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان

ٹرمپ منصوبہ، نیتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟

?️ 5 اکتوبر 2025ٹرمپ منصوبہ، نتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟  امریکی صدر

ضمانت منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری

غزہ کے حالات ناگفتہ بہ

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے