مقبوضہ کشمیر:بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے کشمیری طلباء کی تعلیم کا بری طرح حرج ہو رہا ہے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی کی وجہ سے سے کشمیری طلبا کی تعلیم کا بری طرح حرج ہو رہا ہے ۔

آج عالمی یوم تعلیم کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے تعلیم کے حصول کے حق سمیت تمام بنیادی حقو ق سلب کر رکھے ہیں۔ کشمیر میں طویل عرصے سے جاری تنازعہ اور اختلاف رائے پر پابندیوں کی وجہ سے تعلیم کے شعبہ بری طرح متاثرہواہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری طلبا کو بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پرخوفزدہ اور ہراساں کرتے ہیں جبکہ 5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد طویل عرصے تک تعلیمی اداروں کو بند کردیاگیا تھا۔،مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور غیر ضروری پابندیوں سے کشمیری طلبا کی تعلیم کو حرج ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والدین بھارتی فوجیوں کی طرف سے اغوا کئے جانے کے خوف سے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے کتراتے ہیں کیونکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام ایک معمول بن چکا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی قابض حکام کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ کی باربار بندش سے بھی مقبوضہ کشمیرمیں تعلیم بری طرح متاثرہورہی ہے اورمقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں تیزی سے اضافے سے بھی کشمیری طلبا تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کر پارہے ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ کشمیری طلبا بھارت کے اندر بھی محفوظ نہیں ہیں جہاں انہیں ہندوتوا غنڈے ہراساں کرتے ہیں اور انہیں تعلیمی اداروں میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے کے بعد نکال دیا جاتا ہے۔ اگست 2019 کے بعد سے بھارت کے مختلف شہروں میں ہندوتوا گروپوں کی طرف سے کشمیری طلبا پر حملوں کے سینکڑوں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا ہے کہ بھارت کشمیری طلبا کوبیرون ملک خصوصا پاکستان کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے سے بھی روک رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تعلیم کے حصول میں مسلسل مشکلات کی وجہ سے کشمیری طلبا ڈپریشن کاشکار ہو رہے ہیں اورعالمی برادری کشمیری طلبا کی حالت زار پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

مشہور خبریں۔

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقلی کی اجازت

?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ عدالت نے سابق

ڈالر کی قدر میں کمی

?️ 10 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید

سندھ ہائیکورٹ میں پیکا کےخلاف درخواست پر وفاقی وزارت اطلاعات اور دیگر فریقین کو نوٹس

?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے صحافتی تنظیموں کی پریونشن آف الیکٹرانک

پاکستان سے تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافے کے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

حسن نصراللہ صیہونیوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے جنوب کی

اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل سست: امریکی میڈیا

?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا ہے کہ عرب اور اسلامی

نتن یاہو نیل سے فرات تک اسرائیل کا خواہاں

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے سابق انٹلیجنس چیف پرنس ترکی الفیصل نے

ٹرمپ کے بار بار کیے جانے والے دعوے

?️ 5 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بے بنیاد دعووں کے سلسلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے