?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے امن اور ترقی کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے اور اس وقت افغانستان کو نظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تنظیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے اس تنظیم کے مقاصد کو ایک خاندان کی طرح فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد بھی پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے پاکستان افغانستان کا پڑوسی ملک ہے اور افغانستان میں امن دراصل پاکستان میں امن کا ضامن ہے، افغانستان میں امن ہو گا تو خطے کے دیگر ممالک بھی امن سے رہ سکیں گے اور ترقی کریں گے، اگر ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں تو ہمیں افغانستان کے عوام کی بہتری کے لیے وہاں تعلیم، صحت، کاروبار، زراعت سمیت تمام شعبوں میں ہونے والے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے.
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر اس وقت ہم نے افغانستان کو نظرانداز کیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی، ہمارے رائے میں افغانستان میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے افغانستان کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی مدد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی امداد کے علاوہ عالمی برادری کو پائیدار افغان معیشت کے لیے بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے افغان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ سب کو حکومت کا حسہ بناتے ہوئے تمام شہریوں اور معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین کے انسانی حقوق کا احترام کریں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے
اکتوبر
ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت
?️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر
جولائی
پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز ہے:وزیر اعلی
?️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی
جون
مقتول صہیونی فوجیوں کے اہل خانہ: اسرائیلی سیاسی شخصیات کو جنازوں میں شرکت نہیں کرنی چاہیے
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: خان یونس میں ہلاک ہونے والے چار صیہونی فوجیوں کے
جون
ٹیریان وائٹ کیس: عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ
مئی
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات
?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم
اکتوبر
ایران کے فوجی و میزائل نظام میں نمایاں اضافہ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار محمد ہزیمہ نے زور دے کر کہا ہے
دسمبر
سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام
جون