?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغانستان بھی بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، پاک سر زمین پر بیٹھے تمام افغانیوں کو اپنے وطن جانا ہوگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کابل کے حکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں، بھارت، افغانستان اور فتنہ الخوارج نے مل کر پاکستان پر دہشتگردی مسلط کی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہوسکتا، کابل میں اب ان کی اپنی حکومت ہے، اسلامی انقلاب آئے 5 سال ہوچکے، افغانیوں کو پاکستان کے ساتھ ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سر زمین اور وسائل پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی ملکیت ہیں، دہائیوں سے جاری زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت آگیا، خوددار قومیں بیگانی سر زمین اور وسائل پر نہیں پلتیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے 2021 سے اقتدار میں آنے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان میں دہشت گردی کے 10 ہزار 347 واقعات ہوئے، اب احتجاجی مراسلے یا امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی، وفد بھی کابل نہیں جائیں گے، دہشت گردی کا منبہ جہاں بھی ہوگا، بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
مشہور خبریں۔
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ڈی جی
اکتوبر
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر
سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا
?️ 13 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم
دسمبر
عالمی برادری اعتراف کرے بھارت ایک ہندوتوا انتہاپسند ریاست بن چکا، بلاول بھٹو
?️ 19 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
ستمبر
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار کو شہید کرنے کا دعوی
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے
اکتوبر
صیہونی قیدی کیسے واپس آسکتے ہیں؟ قیدیوں کے اہلخانہ کی زبانی
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پاس موجود صہیونی قیدیوں
مئی
آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، وزیراعظم
?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج
ستمبر
سپریم کورٹ بل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ: بینچ کی تشکیل پر اعتراض کا ذکر شامل نہیں
?️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے ازخود
مئی