?️
لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست پر سبطین خان، سیکریٹری لا اور پرئیذائڈنگ آفیسر کو نوٹس جاری کر دیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سماعت کی۔
مسلم لیگ (ن) کے وکیل منصور اعوان نے مؤقف اپنایا کہ اسپیکر کے انتخاب میں استعمال ہونے والی بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج تھے، سپریل نمبر درج ہونے سے خفیہ رائے شماری ممکن نہیں ہوئی، بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کرنا آئین کی خلاف خلاف ورزی ہے۔
دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ اسپیکر کے الیکشن کے خلاف فورم کون سا ہے؟ کیا الیکشن کمیشن یہ معاملہ دیکھ سکتا ہے؟ جس پر مسلم لیگ (ن) کے وکیل منصور اعوان نے کہا کہ صدر مملکت، اسپیکر اسمبلی ،چئرمین سینیٹ کے الیکشن کے معاملات الیکشن کمیشن نہیں دیکھ سکتا، یہ انتخابات آئین کے تحت ہوتے ہیں۔
عدالت نے مزید استفسار کیا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی اسپیکر کا الیکشن عدالت میں چیلنج ہوا ہے، جس پر منصور اعوان نے جواب دیا کہ ہم ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جہاں بہت سی چیزیں پہلی بار ہو رہی ہیں۔
اس دوران لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن ) کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، پرزائڈنگ افسر ، پنجاب حکومت اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے۔
اس کے علاوہ، عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کرنے کے ساتھ کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سبطین خان پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے تھے، اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔
سبطین خان کو 185 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
سعودی حج و عمرہ کے وزیر کی حاجیوں کے لئے سفارشات
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے خانہ خدا کے مہمانوں
مئی
امریکہ کے متضاد پیغامات؛ ایران کے ساتھ مذاکرات یا دباؤ کا کھیل؟
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران کے ساتھ حالیہ غیر مستقیم مذاکرات کے دوران امریکہ
اپریل
صیہونی انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق سے اسرائیلی ویب سائٹس، اداروں، اور انفراسٹرکچر پر بڑے
ستمبر
عوام کے ووٹ پر قابو پانے کے لیے امریکہ میں دو طرفہ جدوجہد
?️ 8 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ میں پارٹی کی دوبارہ تقسیم ایک ایسا طریقہ ہے
اگست
لبنانی عوام معیشت کی زبوں حالی کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:درجنوں لبنانی نوجوانوں نے ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا اور
نومبر
فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل
فروری
سوڈان میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی لوٹ مار
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے منسلک ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بیان میں
جون
جنرل باجوہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے خاندانوں کو دوبارہ پاکستان میں آباد کرانا چاہتے تھے، شیریں مزاری
?️ 18 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے
فروری