?️
سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو ایک بڑا صدمہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک عظیم شخصیت تھے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ ایران کی دعوت پر وہاں گئے تھے، کیا یہ ایران کی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی سمجھی جائے؟ بظاہر اسرائیل نے جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں ذلفی بخاری کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ مسلسل اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کرتے رہے ہیں، ان کے بیٹے، اہلیہ، بیٹی اور کئی خاندان کے افراد کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی کوشش ہوتی ہے کہ مخالفین کو چن چن کر قتل کرائیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مسلم دنیا اب تک صرف بیانات تک محدود رہی ہے اور کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔
فلسطین اپنی جنگ اکیلے ہی لڑ رہا ہے، اگر مسلم دنیا صرف دو روز کے لیے تیل کی فراہمی بند کر دے تو امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مزید پڑھین: اسماعیل ہنیہ کا قتل اسلامی امت کو کیا پیغام دیتا ہے؟ وفاقی وزیر دفاع کی زبانی
جے یو آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی اور عرب لیگ کس کام کی ہیں؟ جمعے کو ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مظاہرے کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور
?️ 22 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
ریشم کے کیڑے کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار کر لیا گیا
?️ 27 فروری 2021ٹوکیو {سچ خبریں} ریشم کی دنیا میں ایک نئی کامیابی جاپانی سائنسدانوں
فروری
بدقسمتی سے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے جعفرایکسپریس حملے پر کوئی بات نہیں کی،عمر ایوب
?️ 14 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
مارچ
اسرائیلی جیلوں میں مزید 60 فلسطینی قیدی کورونا کا شکار
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے منگل کی شام اعلان کیا کہ
فروری
ہم کسی بھی طرح حزب اللہ پر قابو نہیں پاسکتے:صہیونی میڈیا
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر
پل میں تولا، پل میں ماشہ؛ انوکھی امریکی سیاست
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے ایک روز بعد ایک
جون
بھارتی اور برطانوی کرونا کے ویتنام تک پہنچنے کا انکشاف
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:ویتنام کے وزیر صحت نےاس ملک میں کورونا وائرس کی ایک
مئی
ہمیں نہیں معلوم کہ ایران اسرائیل پر کب حملہ کرے گا: امریکہ
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کی قومی سلامتی ٹیم نے صدر جو بائیڈن اور
اگست