?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا، اجلاس میں پیر کو ہونے والی دوسری عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نماز اور نوافل ادا کیے، انہوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
اسحٰق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے، وزیراعظم اجلاس میں شرکت کے لیے آج ریاض روانہ ہوں گے۔
ترکی کے وزیر توانائی الپارسلان بیرکتر نے سی این این ترک کو بتایا کہ اس اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان بھی شریک ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خاص طوپر فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ اجلاس گزشتہ برس مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی اجلاس کا تسلسل ہوگا، جس میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔
گزشتہ سال کے سربراہی اجلاس میں غزہ کے عوام کے لیے اہم ہنگامی امداد، علاقے سے اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کے لیے عالمی کوششوں اور فلسطین کاز کی حمایت کے لیے رکن ممالک کے درمیان اجتماعی کوششوں کا اعادہ کیا گیا تھا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم غزہ میں مصائب کے فوری اور غیر مشروط خاتمے اور ’علاقائی استحکام کے لئے خطرہ‘ بننے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
روسی فوج کی یوکرائن کی طرف پیش قدمی کا مضحکہ خیز الزام
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے امریکی میڈیا کے اس دعوے
فروری
اسرائیل میں کرونا عروج پر 37 دنوں میں 10 لاکھ 800 ہزار مبتلا
?️ 7 فروری 2022سچ خبریں: کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی
فروری
ٹی ایل پی کے فنانسرز پر دہشتگردی کے پرچے کٹیں گے، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، عظمیٰ بخاری
?️ 21 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اکتوبر
وہ فلسطینی قیدی جسے اس کے گھر والے بھی نہیں پہچان سکے
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ریاست نے فلسطینی قیدی خلیل براقہ کو چار ماہ
فروری
روس یوکرین جنگ میں 20 لاکھ ریزروسٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس ایک نئے قانون کے تحت تقریباً 20 لاکھ ریزروسٹ
اکتوبر
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
ایک براعظم سے دو انتخابی بیانیہ؛ برازیل بائیں اور ارجنٹینا دائیں کیوں گیا؟
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: ارجنٹائن میں 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونے والے پارلیمانی
نومبر
دبئی میں یہودی عبادتگاہ (ہیکل) کا افتتاح
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے جو روز بروز صیہونیوں کے قریب ہوتا
فروری