احسن اقبال کا اسد عمر کو خط

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو خط لکھ کر الوداعی افطار ڈنر پر بلا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خط کے ذریعے اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوایا جس میں کہا گیا ہےکہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں اور آپ کے شروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پرگفتگو ہوگی۔ احسن اقبال نے خط میں کہا کہ امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ، عمران خان کی حکومت کو گئے ایک دن ہی ہوا تھا تو امریکہ کا ڈومور کا مطالبہ آگیا ، موجودہ حکومت پر ڈومور کا دباؤ آچکا ہے ‘ حکومت ہفتوں بھی نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہم نے تنکا تنکا کرکے اضافہ کیا تھا ، ہمارے دور میں برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا لیکن عدم اعتماد کے آنے کے بعد 4 ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ، جس تیزی سے زرمبادلہ کے ذخائر گررہے ہیں روپیہ پر دباؤ تو آئے گا ، معیشت کے فیصلے کیسے ہوسکتے ہیں جب یہی نہ پتا ہو کہ حکومت کتنا عرصہ چلے گی ، غیر یقینی صورتحال میں ملک اور معیشت نہیں سنبھالی جا سکتی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کہا جارہا ہے سی پیک سست روی کا شکارہوگیا اب تیزی سے کام ہوگا ، ہمارے دور میں سی پیک کے تحت ہزاروں میگاواٹ بجلی کے کارخانے مکمل کیے گئے، سڑکیں مکمل کی گئیں ، مغربی راہداری پرکام شروع ہوا کیوں کہ اگر گوادر کو چین سے نہ جوڑاجائے تو معاشی راہداری کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب حقیقی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنی ہے۔

مشہور خبریں۔

کورونا سےمزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار

امریکہ اپنا اشتعال انگیز رویہ بند کرے:چین

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت قومی دفاع نے جمعہ کو شیشا جزائر کے

پاکستانی ائیر لائنز سے یورپ کے پروازیں ختم ہو سکتی ہیں

?️ 28 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

میرواعظ عمر فاروق کا مساجد کو سماجی اصلاح کے مراکز بنانے پر زور

?️ 13 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

شادی میں دیر نہیں کرنی چاہئے: ایمن خان

?️ 10 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو اداکارہ ایمن خان کا شادی سے متعلق

حماس کے ساتھ مذاکرات میں صیہونیوں کی شیطانیاں

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو

صیہونی وزیر کا قطر پر الزام

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے