?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، رافیل طیاروں کی صلاجیت پاک فضائیہ کےسامنے صفر ثابت ہوئی، مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی۔
رسالپور میں پی اے ایف کی اصغر خان اکیڈمی میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے سائبر وار فیئر میں برتری ثابت کی، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوئے، پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ہم نے روایتی دشمن کے ریڈار سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بناکر برتری حاصل کی، دشمن کی ہر حرکت کو لمحوں میں مانیٹر کیا اور فوری ردعمل دیا۔
قبل ازیں رسالپور میں پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ منعقد ہوئی، جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔
پریڈ میں 151جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس شامل تھے، نیویگیشن الفا،ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
اس پروقار تقریب میں کومبیٹ سپورٹ اور 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس نے بھی پاس آؤٹ کیا۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے قریب وادی پہلگام میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں دراندازی کرتے ہوئے آزاد کشمیر، پنجاب میں 3 مقامات پر بمباری کی تھی، تاہم پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن ملک میں گھس کر ان کے 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے تھے، جن میں 3 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
مختلف عالمی میڈیا کو بھارت کے سیکیورٹی ذرائع طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جب فرانس کی فوج کے ترجمان نے رافیل طیاروں کی تباہی کے حوالے سے کسی فورم پر بات کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت جنگ میں کئی بار 7 خوبصورت طیارے اور ایک بار 8 طیارے تباہ ہونے کی بات بھی کرچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کا نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپسی کا مشورہ
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز
مئی
مودی حکومت کشمیری سیاسی نظربندوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے ، مسرت عالم بٹ
?️ 7 اپریل 2023سرینگر : (سچ خبریں
اپریل
برطانوی ڈاکٹروں کا تین روزہ ہڑتال کا اعلان
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک
فروری
ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد مشکل ہے : صہیونی ذرائع
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے حوالے سے شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق،
دسمبر
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
جولائی
صیہونیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز ہوچکا ہے: ترکی
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج انقرہ میں
دسمبر
عبرانی میڈیا نے اسرائیلی جیلوں میں قرون وسطیٰ کے حالات کو بے نقاب کیا
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے آج صبح،
دسمبر
وزیراعظم کا مجھ پر اعتماد ہی اطمینان ہے: وزیر خارجہ
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
فروری