🗓️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا ہے کہ آٹا اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہے، سابق وزیر اعظم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں۔
نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مفت آٹا سکیم میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، حکومت پنجاب نے مفت آٹا اسکیم کے تحت پنجاب کے کروڑوں مستحقین کو بڑا ریلیف دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی، آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا، آٹا اسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے مل کر فنڈ کیا، پنجاب حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا، پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ رات وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا, سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ یہ نظام کچھ نہیں کر سکتا، ابھی 84 ارب روپے کی لاگت سے آٹے کی تقسیم ہوئی ہے، میں معذرت سے کہوں گا کہ اس میں 20 ارب سے زائد کی چوری ہوئی ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 10 برس میں تمام جماعتیں حکومت میں رہی ہیں، کیا وہ مسائل حل کر سکی ہیں، یہ کہنا کافی نہیں کہ مجھے منتخب کردیں پھر دیکھیں میں کیا کرتا ہوں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اس وقت پارلیمان میں 40 فیصد اراکین وہ لوگ ہیں جن کی سیاسی جماعت کسی کو بھی ان سیٹوں پر لا سکتی ہے، آج یہ 10 رکنی کابینہ نہیں بنا سکتے جو ملکی معاملات کو سمجھ سکتے ہوں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی اعلیٰ فوجی انٹیلی جنس عہدیدار مستعفی،وجہ؟
🗓️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: قابض اسرائیلی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ (امان) کے
اپریل
یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکنے کی درخواست مسترد
🗓️ 9 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نو
مارچ
مقامی تاجروں، سول سوسائٹی کے ارکان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کے بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا
🗓️ 16 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والو ں کو ذلیل کر دیا ہے:جہاد اسلامی کے رکن
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سرکردہ رکن نے مزاحمت
دسمبر
میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ
فروری
طائف میں سعودی امریکی فوجی مذاکرات
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک
جولائی
ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ، حکومت نے نئی پابندیوں کا عندیہ دے دیا
🗓️ 10 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ
جولائی
ٹرمپ نے یمن پر حملہ کیوں کیا؟
🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، امریکی صدر
مارچ