?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپہ سالار اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد وشمار شیئر کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بیان تحقیقاتی نیوز ویب سائٹ ’فیکٹ فوکس‘ کی رپورٹ جاری ہونے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، فیکٹ فوکس اپنا تعارف ’ڈیٹا پر مبنی تحقیقاتی خبروں پر کام کرنے والی پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا نیوز آرگنائزیشن‘ کے طور پر کراتی ہے، فیکٹ فوکس کی رپورٹ میں مبینہ طور پر ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف کے خاندان نے مبینہ طور پر گزشتہ 6 برسوں میں اربوں روپے کمائے۔
آئی ایس پی آر نے آج اپنے بیان میں کہا کہ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بددیانتی کے ساتھ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور خاندان سے منسوب کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ سراسر غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 6 سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے، یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی اور کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے، آرمی چیف اور ان کا خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے ہیں، یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ
اگست
نتن یاہو کس طرح صہیونی حکومت کو یرغمال بنا رہا ہے؟
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں:بنیامین نتن یاہو کی حالیہ تین کلیدی تقرریاں صہیونی حکومت کے
دسمبر
8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا، آصف زرداری
?️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)
نومبر
غزہ میں 20 فلسطینی بچے شہید اور 170 زخمی
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:میزان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جنوری
اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی نئی سازش نے برطانیہ اور آسٹریلیا کی توجہ بھی مبذول کرائی ہے
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے غزہ شہر پر غاصبانہ قبضے کو
اگست
امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی
جون
صہیونی حکومت خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے: حماس
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن
اکتوبر
جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور
اکتوبر