SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر

نومبر 27, 2022
اندر پاکستان
آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
0
تقسیم
37
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپہ سالار اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد وشمار شیئر کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بیان تحقیقاتی نیوز ویب سائٹ ’فیکٹ فوکس‘ کی رپورٹ جاری ہونے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، فیکٹ فوکس اپنا تعارف ’ڈیٹا پر مبنی تحقیقاتی خبروں پر کام کرنے والی پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا نیوز آرگنائزیشن‘ کے طور پر کراتی ہے، فیکٹ فوکس کی رپورٹ میں مبینہ طور پر ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف کے خاندان نے مبینہ طور پر گزشتہ 6 برسوں میں اربوں روپے کمائے۔

آئی ایس پی آر نے آج اپنے بیان میں کہا کہ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بددیانتی کے ساتھ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور خاندان سے منسوب کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ سراسر غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 6 سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے، یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی اور کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے، آرمی چیف اور ان کا خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے ہیں، یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں۔

Short Link
Copied
ٹیگز: آئی ایس پی آرآرمی چیفپاک فوججنرل قمر جاوید باجوہسپہ سالارفیکٹ فوکس

متعلقہ پوسٹس

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
پاکستان

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

فروری 1, 2023
لاہور: مونس الہٰی کے قریبی دوست بازیاب، عدالت میں پیش کردیا گیا
پاکستان

پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

فروری 1, 2023
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے
پاکستان

پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے

فروری 1, 2023

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر

یوکرین
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ...

مزید پڑھیں

گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری

فلسطینیوں
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ماہ...

مزید پڑھیں

بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

فلسطینی
فروری 3, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور غیر انسانی فعل میں فلسطینی قیدیوں کو روٹی...

مزید پڑھیں

ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش

ایران
فروری 2, 2023
0

سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا کہ دوحہ کی جانب سے پابندیاں ہٹانے کے...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?