آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے کامیابی سے 5سال مکمل ہونے پر شہداء  کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا۔ غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب سفر کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا ء کے خون کے نذرانوں اور عوام کے بھرپور جدوجہد سے ممکن ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ 2دہائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں سمیٹی گئی کامیابیوں کومستحکم کرنے اور ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خامتے کیلئے یہ آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن رد الفساد میں عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا بنیادی مقصد رہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب سفر کیلئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا ء کے خون کے نذرانوں اور عوام کے بھرپور جدوجہد سے ممکن ہوئیں ،بلاشبہ دو دہائیوں کی کامیابیاں بھاری قربانیوں سے ممکن ہوئیں ہیں ، آزادی آسانی سے نہیں ملتی، آزادی کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے 5سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیرپا امن کیلئے دی گئی شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، اس مقصد کیلئے عظیم قوم نے جو عزم دکھایا اس کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی عوام نے صیہونیوں کا سامان پھینکا

🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ نے صہیونی سامان کو ان

شاہ رخ کا عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرکے خوشی کا اظہار

🗓️ 26 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ انہیں

انتخابات نزدیک آتے ہی اہم اتحادیوں نے پی ڈی ایم سے کنارہ کشی اختیار کرلی

🗓️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں

رفح میں امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کے صہیونی جرم بے نقاب 

🗓️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں قابض حکومت

صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال

🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں

عالمی میڈیا میں امام خمینی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کا عکس

🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں:   آیت اللہ خامنہ ای کا امام خمینی کی رحلت کی

اسرائیل نے مکمل طور پر حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں: بن گویر

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کی شمالی غزہ کی پٹی میں واپسی

عمران خان کی معافی قبول، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج

🗓️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے