?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ کیا ، انہوں نے جوانوں کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہر خطرے سے نمٹنے کے تیار ہیں اور اس سلسلے میں آپریشنل تیاریاں بھی جاری رہنی چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاسیالکوٹ اورکوٹلی کادورہ کیا ، سیالکوٹ پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیرنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی جیف نے کور کی سطح پرجاری فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، دفاعی آپریشن سمیت روایتی آپریشنل امورپرمشقیں کی گئیں، اس موقع پر آرمی چیف نےموثر آپریشنل جوابی حکمت عملی کےمظاہرے کو سراہتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظرجوابی اقدامات کی مشقوں کی تعریف کی۔
کوٹلی پہنچنے پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نےکوٹلی کےقریب کورکی سطح کی تسخیرجبل فوجی مشقوں کامشاہدہ کیا ، جہاں آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں میں اضافے سےمتعلق آگاہی سمیت ودفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کے پہلووں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف سے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی ملاقات،عزم وحوصلےکوسراہتے ہوئے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی ، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا حقیقی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے تربیت میں بہتری اہم عنصر ہے، ہر خطرے سے نمٹن ےکیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا دفاعی نظریہ غزہ کی سرحد پر منہدم
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق حماس کی طرف سے ہفتے کے روز
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا نسل پرستانہ سلوک
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے ذرائع ابلاغ نے
مئی
صہیونی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل میں سنسر شدہ جنگی معلومات کی اشاعت کی عکاسی کرتا ہے
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں ایران کے کامیاب اور
جولائی
غزہ کی محاصرے کو قانونی بنانے کی کوشش
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پر صیہونی ریگیم کے گھٹن دباؤ اور تقریباً تین
مئی
امریکی تعلیمی نظام میں اسکینڈل اور طلباء کے ساتھ زیادتی
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں شکاگو کے تیسرے سب سے بڑے اسکول ڈسٹرکٹ CPS
جنوری
انسداد دہشتگردی عدالت: عمران اسمٰعیل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 20 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک
مئی
روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں
جون
امریکی پولیس نے ایک اور شہری کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:کیلیفورنیا کی ریاستی پولیس نے ذہنی بیماری میں مبتلا ایک 30
فروری