?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سرکاری کینیڈین ٹی وی چینل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے، دیگر عالمی رہنماوَں کی طرف سے معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پرعوام حیران ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں، ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، عالمی برادری آن لائن نفرت انگیزمواد ،انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے، پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کےلیے سوچ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے:سعودی عرب
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چینی اور
جون
جرمنی میں روس کی حمایت میں عوامی مظاہرے
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن حکومت جانب میں یوکرین جنگ میں روس کی مخالفت کے
اپریل
امریکہ کا لبنانی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر پابندی کے قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق، ریاست ہائے متحدہ
اپریل
ایران میں گرفتار ہونے والے موساد کے جاسوسوں کی تفصیلات
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی انٹیلی جنس نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے تعلق رکھنے
جولائی
عبرانی میڈیا نے حماس کے لیے سیکیورٹی کابینہ کی عجیب حالت کا انکشاف کیا
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے صیہونی حکومت کی کابینہ
فروری
برطانوی خواتین کے لیے فٹ بال ورلڈ کپ کے نتائج، مار پیٹ اور جنسی تشدد
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:فٹ بال کو ایک خوبصورت کھیل کہا جاتا ہے، لیکن میرے
دسمبر
معاہدہ نہ بھی ہوا تب بھی ایران کے خلاف جنگ ختم کر دیں گے؛ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متضاد بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا
اپریل
2024 غزہ والوں کے لیے کیسا رہا ؟
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:2024 غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے نسل کشی، بمباری
جنوری