وزیراعظم کا عالمی برادری سے انتہاپسندی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان عالمی برادری سے انتہا پسندی  کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری انٹرنیٹ پرنفرت انگیز مواد اور انتہاپسندی کو روکنےکیلئےاقدامات کرے، اگر عالمی  رہنما  اس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کریں تویہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کینیڈامیں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پرعوام حیران ہے ، اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیداکرتی ہیں ، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی کارروائی ہونی چاہیے، کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایاہے، کینیڈین وزیراعظم آن لائن نفرت اور اسلاموفوبیاسےلڑنےکی اہمیت سمجھتا ہے۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انٹرنیٹ پرنفرت انگیز مواد، انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ، اگرعالمی رہنما فیصلہ کریں اس کیخلاف ایکشن لینےکا تویہ مسئلہ حل ہوجائے ، اہم بات یہ ہےمغربی ممالک کےسربراہان اس مسئلےکوسمجھتے نہیں ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان پرحملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا تھا کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان پر حملےکاسن کر افسوس ہوا ، دہشت گردی کاواقعہ مغربی ممالک میں بڑھتےاسلاموفوبیاکی عکاسی کرتا ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی

?️ 5 اپریل 2021(سچ خبریں) دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا کی

طالبان نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید دھمکی دے دی

?️ 17 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  بھارت کی جانب سے افغانستان میں سازشیں کرنے اور

غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ

?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی

سعودی حکومت کے منصوبوں اور اداروں میں کرپشن کا عروج

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:انسداد بدعنوانی کے انڈیکس میں سعودی عرب کا نمبر بہت نیچے

پروف آف رجسٹریشن کارڈ والے مہاجرین کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر)

نیتن یاہو کے خلاف صیہونی مظاہرے ایک بار پھر

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے مسلسل 11ویں ہفتے بنجمن نیتن یاہو کی

امام خمینی مورخین کے لیے ایک عظیم نمونہ ہیں: فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سیکریٹری

?️ 4 جون 2022سچ خبریں:  زیادالنخالہ فلسطین اسلامی جہاد کے جنرل سکریٹری نے امام خمینی

ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو دی دھمکی 

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے