آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس،علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں،پی ٹی آئی نے 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی،شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے کہ یہ خونی مارچ ہو گا۔سپریم کورٹ قرار دے چکی اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کیلئے نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو،تحریک انصاف مطلوبہ ضمانت دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے اور ائیرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے۔آئی جی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے،مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی دھرنے کیلئے این او سی کے اجرا اور تاجروں کی یکجا درخواستوں پر قرار دیا کہ تحریک انصاف نے اگر وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست دے،اگر جلسے کی اجازت دیں گے تو یقینی بنائیں گے کہ سڑکیں بلاک نہ ہوں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی دھرنے کیلئے این او سی کے اجرا اور تاجروں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کے خدشہ کی رپورٹ رپورٹ عدالت میں میں پیش کی گئی۔

مشہور خبریں۔

اگر میں صدر ہوتا تو ایک ہفتے کے اندر ایران سے راضی ہوجاتا: ٹرمپ

?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں:  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو واشنگٹن ٹاؤن شپ،

یمنی انصاراللہ نے سعودی عرب کو اہم مشورہ

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے  بے نقاب  

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے

مزاحمت کا خاتمہ اسرائیل کے لیے ایک ناقابل تکمیل خواب ہے: زینب نصراللہ

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید

افغانستان میں انسانی بحران سنگین ہو رہا ہے: وزیر خارجہ

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد 7 افراد پر پابندی عائد

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبری)  گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران

نیتن یاہو نہیں تو دوسرے صیہونی انتہاپسند؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست

افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل ہونے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

?️ 2 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے حالات تبدیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے