?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں، رواں ہفتے کے پہلے 2 دن یومیہ 4 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہوئی، بجٹ میں جو اہداف رکھے گئے ہیں وہ آسان نہیں، اہداف کیلئے واضح پلان اور ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوال ہے کیا حکومت ضروری قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز اور نجی شعبے کو شراکت دار بنانا اور مشکل فیصلوں کیلئے رائے دہندگان کو قائل کرنا ضروری ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ 2013ء سے 2018ء تک کسی زون پر ڈیویلپمنٹ کا کام نہیں کیا گیا۔ سپیشل اکنامک زونز کی ڈیویلپمنٹ ہماری حکومت میں ہوئی۔ فیصل آباد زون کا افتتاح کیا، رشکئی میں پہلی سرمایہ کاری آگئی جبکہ دھابیجی میں سندھ حکومت کا مسئلہ ہوا، جلد بڈنگ آ جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ زراعت کے شعبے میں چینی کمپنیاں یہاں کام شروع کر رہی ہیں۔ زراعت میں جلد اور ٹھوس سرمایہ کاری کے اعلانات ہونے والے ہیں۔چاہتے ہیں چینی انویسٹر کیلئے سرمایہ کاری کی پہلی منزل پاکستان ہو۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پی ایس ڈی پی 40 فیصد اضافے سے 900 ارب روپے رکھا گیا۔ وزیراعظم سے کہا ہے کہ 30 جون سے پہلے پروپوزل لے کر آؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا ریڈ ٹیپ کے خاتمے کیلئے فیصلہ سازی میں تبدیلی ضروری ہے۔ 900 ارب سال میں خرچ کرنے ہیں تو رکاوٹیں ختم کرنا ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے سپارکو کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپارکو سیٹلائٹ تصاویر دیتا ہے، 4 دن بعد اپ ڈیٹ مل جاتی ہے۔ اس سے پتا چلے گا کہ پیسہ لگ رہا ہے یا سوئس اکاؤنٹ میں جا رہا ہے۔عالمی وبا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی کمی پر بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی کمی کی وجہ بڑی تعداد میں ویکسی نیشن ہونا تھی۔ رواں ہفتے کے پہلے 2 دن یومیہ 4 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہوئی۔


مشہور خبریں۔
کابل کے تعلیمی مرکز میں دھماکے کے بعد طلباء کا احتجاجی اجتماع
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: افغانستان میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق کی حمایت میں
اکتوبر
سائنوفارم ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں: فیصل سلطان
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ شدو
مارچ
امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حالیہ امریکی قرارداد کے
جولائی
شامی خواتین کے اغوا اور ان کے اعضا کی سرقت کے واقعات میں اضافہ
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: شام میں انسانی حقوق کے شعبے سے وابستہ ایک سرگرم
دسمبر
امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی سے منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے۔ احسن اقبال
?️ 6 جولائی 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ
جولائی
بغداد میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
جنوری
چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
ستمبر
کیا مقبوضہ علاقوں میں مظاہرے اقتصادی رنگ اختیار کریں گے ؟
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ
مارچ