سندھ: پیر سے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

?️

کراچی (سچ خبریں) صوبائی  محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں پیر سے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وفاق کی جانب سے سے فائزر ویکسین کی 12 ہزار ڈوز ملی ہیں جو صوبے کے 7 بڑے سرکاری اسپتالوں میں لگائی جائے گی جن میں کراچی کا ایس آئی یو ٹی، جناح ، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا اسپتال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو اور چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی اور کمزور قوت مدافعت والے افراد میں گردے، جگر اور دیگر ٹرانسپلانٹ کے مریض شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ڈوزز ملی ہیں اور پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جاچکی ہیں، پنجاب کو 26 ہزار، سندھ 12 ہزار بلوچستان  2 ہزار جب کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملی ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین کو الٹرا کولڈ چین فریزر سے نکالنے کے بعد 30 دن میں استعمال کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ہمارے ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے، حج پر جانے والوں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزر لگائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک ویک ویکسین بھی عوام کو لگ رہی ہے، ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔

مشہور خبریں۔

انصاراللہ کی شرائط کو تسلیم کرنے کا ضمنی اشارہ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے بارے میں ریاض مذاکرات گزشتہ بدھ کو سعودی

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 5 اہم ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی

خیبرپختونخوا: عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کا ساتھ نہ دینے والے افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

?️ 20 اکتوبر 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ

جولانی حکومت کے اہلکار: امریکی فوجی دمشق کے قریب تعینات ہوں گے

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: محمد جولانی کی حکومت کی وزارت خارجہ کی تردید کے

عراق کے ایلات پر ڈرون حملہ کی تفصیلات

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے

سندھ میں گیس بحران، پیپلز پارٹی کا وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ’ناقص کارکردگی

ایروان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 15 اگست 2022آرمینیائی حکام نے پیر کو ایروان میں کل ہونے والے خوفناک دھماکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے