?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ ماہ بجٹ پیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں، مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئےبجٹ پیش کیا جائے گاْ،اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے۔
بول نیوز کے مطابق سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان جعلی خط لے کر گھوم رہے ہیں ہر اداروں نے تصدیق کر دی کی ایسا کچھ نہیں ہے تاہم اپنی ذات کے لئے ملک کو داؤ پر لگانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اپنی اہلیہ کی دوست کو بچانے کے لئے منظر عام پر آکر بولیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر کا آرمی چیف کو خط لکھنا یہ غیر آئینی بات ہے لیکن کچھ لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے آئین شکنی کرنی ہے۔
وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانی کو ووٹ کا حق ہے اور وہ حق کوئی نہیں چھین سکتا لیکن اصل مسلئہ یہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹنگ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ لایا جائے گاْ جبکہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر تحریکیں چلائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم لانگ مارچ کو ویلکم کریں گے۔ چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھاکہ عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، ایسا بجٹ لائیں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کرسکے، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو برابری کے مواقع میسر کریں گے۔
اگلے بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے، مشاورت میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایسا بجٹ پیش کریں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کیا جاسکے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی یقینی بنا سکے، ایکسپورٹ انڈسٹری،جس میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ کا فیصلہ کرپائیں گے ؟
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کو فوری
مئی
امریکہ کی چین کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا ہے
اپریل
ایران اور روس کا امریکہ کو واضح پیغام
?️ 22 جولائی 2025ایران اور روس کا امریکہ کو واضح پیغام امریکی جریدے نیوزویک نے
جولائی
نسل کشی پر دنیا کا ردعمل، لیکن ہونےکے بعد!
?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان
دسمبر
لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
جنوری
دنیا کا سب سے طویل عرصے تک جیل میں رہنے والا قیدی آج رہا ہوگا
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:نائل البرغوثی، دنیا کا سب سے طویل عرصے تک قید
فروری
25 مئی کے پرتشدد واقعات میں رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے .فواد چوہدری
?️ 13 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اگست
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی