?️
نیویارک(سچ خبریں) آپ کو شروع میں ہی ایک کام کی خبر سے مطلع کر دیں کہ جب واٹس ایپ نے اپنی نئی برائیویسی پالیسی پیش کی تھی اور اسے لاگو کرنے کی بات کہی تھی تو اس وقت اس کی جم کر تنقید کی گئی۔ حالاکہ خود اس پالیسی کا واٹس ایپ کو نقصان ہوا وہ یہ صارفین نے اسکا متبادل ایپ تلاش کر اس کی طرف جانا شروع کر دیا اس طرح واٹس ایپ کے صارفین مین کمی آئی۔
واٹس ایپ کی طرف سے پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور ایک نیا ’اِن ایپ بینر‘ بھی متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگ ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی نئی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے تاہم اس اپ ڈیٹ میں بھی شرط وہی ہے کہ آپ کو اس پرائیویسی پالیسی سے ہر حال میں متفق ہونا ہی پڑے گا۔ بصورت دیگر آپ کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ 15مئی سے بند ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پہلی بار نئی پرائیویسی پالیسی لاگو کیے جانے پر دنیا بھر سے واٹس ایپ کے خلاف شدید ردعمل آیا جس پر کمپنی کی طرف سے اس پالیسی کو لاگو کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی اور اس پر نظرثانی بھی شروع کی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کی نئی پرائیویسی پالیسی ’افواہوں‘ کا شکار ہوگئی۔ واٹس ایپ کا کہنا کہ کام کی خبر کے متعلق لوگوں کو غلط معلومات ملیں جس کی وجہ سے ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کے اندر ہی ایک بینر متعارف کروا دیا گیا ہے جہاں اس پالیسی اپ ڈیٹ کے متعلق حقیقی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ کمپنی کی طرف سے یہ اقدام ’جھوٹی اطلاعات‘ سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افغان قیادت مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالیں: وزیر خارجہ
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن
جون
پاکستان کے ایٹمی تحفظ کے چھترے میں سعودی عرب بھی شامل
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی شاہی خاندان کے قریبی تجزیہ کار علی الشہابی نے
ستمبر
نوجوانی سے جوانی تک صیہونی جیلوں میں رہنے والی فلسطینی لڑکی کی آپ بیتی
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: 24 سالہ فلسطینی لڑکی مرا باکر نے جھوٹے الزامات کے
دسمبر
اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
?️ 19 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور ،پشاورسمیت مختلف شہروں میں
اپریل
غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے غزہ شہر پر جنگ
ستمبر
بھارت اور چین کے درمیان کون سا معاہدہ ہوا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: چین اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے میں باقی ماندہ
اگست
خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں تعلیم کے
اکتوبر
مولانا محمد شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد
اکتوبر