?️
ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی کے باعث ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی ہے۔ تاہم ویوو کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا،حالیہ واقعے سے کمپنی کافی متاثر ہوئی ہے۔
ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر ویوو کے سامان میں آتشزدگی کی تصاویر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آگ نے سارے سامان کو لپیٹ میں لے لیا تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا۔دی اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق جس کارگو میں آگ لگی وہ ویوو وائے 20 اسمارٹ فونز لے کر جارہا تھا اور وہ ہانگ کانگ ایئر ایئرلائنز کی ماتحت ہانگ کانگ ایئرکارگو کے ذریعے بنکاک لے جایا جانا تھا۔
تاہم 3 کارگو باکسز میں بند موبائل فونز کو لوڈ کیے جانے سے قبل ہی ان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے کچھ دیر بعد ہی سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔ایئرپورٹ پر موجود عملے کی جانب سے آگ بجھانے میں 40 منٹ سے زائد کا وقت لگا جبکہ ایئرپورٹ پر دیگر کام معمول کے مطابق چلتے رہے۔
یوں تو ویوو کے موبائل گوانگ ڈونگ میں تیار کیے جاتے ہیں لیکن برانڈ نے حال ہی میں غیرملکی مارکیٹوں کا رخ کیا ہے اور اب وہاں بھی فونز تیار کیے جارہے ہیں۔ماضی میں ویوو فون میں آتشزدگی کا کم از کم ایک واقعہ ہی رپورٹ ہوا تھا لیکن حالیہ واقعے سے کمپنی کافی متاثر ہوئی ہے۔
ہانگ کانگ کارگو کی جانب سے تاحکم ثانی ویوو کا سامان لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم ویوو کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ اسمارٹ فونز میں موجود بیٹری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور جہاز پر موبائل کارگو کی آف لوڈنگ کے وقت ممکنہ آتش گیر مواد کی موجودگی سے بچاؤ انتہائی ضروری ہوتا ہے کیونکہ بیٹری جلدی آگ پکڑ لیتی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کا پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے ایک بار پھر
اکتوبر
اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، غزہ صورتحال پر گفتگو
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
اکتوبر
ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم قدس کے موقع پر اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 مئی 2021تہران (سچ خبریں) ایرانی سپاہ پاسداران نے یوم القدس کے موقع پر
مئی
دس مئی کے بعد پاکستان قوم میں نئی امید پیدا ہوگئی۔ طارق فضل چودھری
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری
جون
سیاسی بحرانوں سے نجات کے لیے سیاسی قیادت کو چاہیئے کہ بند گلی سے باہر آئے
?️ 25 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں
مئی
صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل
ستمبر
الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی:عمران خان
?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
اکتوبر
کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعہ کی صبح ایک پریس
دسمبر