?️
سچ خبریں: معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی پر مبنی نیا ویب براؤزر ’چیٹ جی پی ٹی اٹلس‘ متعارف کروا دیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ براؤزر صارفین کو ویب پر براؤز کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے مختلف کاموں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اٹلس صرف ایک براؤزر نہیں بلکہ ایک ذہین معاون ہے، جو صارفین کو ویب پر مزید فطری اور آسان تجربہ فراہم کرے گا، اس کا مقصد یہ ہے کہ انٹرنیٹ صرف دیکھنے کا ذریعہ نہیں رہے بلکہ سمجھنے اور بات چیت کا ذریعہ بھی بنے۔
صارفین اب روایتی سرچ بار یا لنکس پر کلک کرنے کے بجائے براہِ راست چیٹ جی پی ٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ کسی ویب صفحے کا خلاصہ پیش کرے، مصنوعات کا موازنہ کرے، ایئر لائن کا ٹکٹ بُک کرے یا کسی مضمون کے اہم نکات بتائے۔
ویب صفحات پر ایک ’آسک چیٹ جی پی ٹی‘ (ask chatgpt) بٹن بھی موجود ہے، جس پر کلک کر کے صارف صفحے کے مواد پر گفتگو شروع کر سکتا ہے۔
ویب براؤزر کی اہم خصوصیات یہ ہیں کہ یہ صارف کی سابقہ بات چیت کو یاد رکھتا ہے تاکہ آئندہ زیادہ ذاتی نوعیت کی تجاویز دی جا سکیں اور صارف کو مکمل کنٹرول حاصل ہے کہ ڈیٹا محفوظ رہے یا حذف کیا جائے۔
یہ جدید براؤوز چیٹ جی پی ٹی کو خودکار طور پر خریداری، فلائٹس بک کرنے اور ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دینے جیسی کارروائیاں کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے، جو کہ فی الحال صرف ’چیٹ جی پی ٹی پلس‘ اور ’پرو‘ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
ویب پیجز پر چیٹ جی پی ٹی کا سائیڈبار بھی دستیاب ہے، جو مواد کا خلاصہ پیش کرتا ہے اور معلومات کی وضاحت میں مدد دیتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا براؤزر گوگل کروم اور دیگر روایتی براؤزرز کے لیے ایک چیلنج ہے، کیونکہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے ویب براؤزنگ کا تجربہ گوگل کے سرچ انجن سے مختلف ہوجائے گا۔
فی الحال یہ ویب براؤزر میک او ایس پر دستیاب ہے اور جلد ہی ونڈوز، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
عرب اور اسلامی رہنماؤں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ واپسی پر زور دیا
?️ 26 ستمبر 2025عرب اور اسلامی رہنماؤں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ واپسی پر
ستمبر
فلسطین کی حمایت میں کینیڈا کا سب سے بڑا مظاہرہ
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی آبادی کے ایک بڑے حصے نے اس ملک
نومبر
پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
?️ 6 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ
مئی
محسن نقوی 3 برس کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے
فروری
اماراتی لوگ سرمایہ کاری اور غیر محفوظ متحدہ عرب امارات میں سے ایک کو چن لیں: یمنی تجزیہ کار
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ایک یمنی تجزیہ کار نے متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا
فروری
12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے
ستمبر
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ڈی جی
اکتوبر
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم
ستمبر