🗓️
سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے باضابطہ طور پر صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کردی۔
گوگل کی جانب سے صارفین کی تمام طرح کی معلومات ڈیوائس سمیت گوگل کلاؤڈ اور دیگر جگہوں پر محفوظ کی جاتی رہی ہے۔
گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کو 2023 میں گوگل کلاؤڈ کے بجائے صارف کی ڈیوائس میں محفوظ کرنا شروع کیا گیا تھا لیکن اب کمپنی نے ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کردی۔
گوگل کے مطابق صارفین کی گوگل میپس کی لوکیشن ہسٹری کو تین ماہ کے بعد ڈیلیٹ کردیا جائے گا، یعنی میپس پر صرف تازہ تین ماہ کی لوکیشن ہی موجود رہے گی، اگلے تین ماہ بعد پرانے تین ماہ کی لوکیشن غائب ہوتی رہے گی۔
گوگل نے مذکورہ فیصلے سے متعلق اپنی بلاگ پوسٹ سمیت صارفین کو بھیجی گئی ای میل میں بھی واضح کیا۔
خیال کیا جاتا رہا ہے کہ گوگل میپس میں لوکیشن ہسٹری کو محفوظ کیے جانے سے گوگل صارفین کی معلومات حاصل کرتا تھا، جسے وہ اشتہارات سمیت دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرتا تھا لیکن اب کمپنی نے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات میں قانون میں تبدیلی ، غیر ازدواجی تعلقات اور شراب نوشی جرم
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے آئندہ جنوری سے قانون میں تبدیلی اور
نومبر
اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے کے بارے میں سعودی اخبار کا اظہار خیال
🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
اگست
صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات
🗓️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو
دسمبر
صہیونی متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے عاجز
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے حالیہ دورہ متحدہ
فروری
بستیوں کی توسیع ناامنی کا باعث ہے: سعودی وزیر خارجہ
🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے صیہونی
فروری
پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں میں اضافہ
🗓️ 5 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں گذشتہ 24
نومبر
یمنی خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
🗓️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا
مارچ
عمان صنعا اور سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے:یمنی عہدیدار
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر اعظم نے دفاع
دسمبر